38 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سکم کی مقامی برادریوں کے وفد نے ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی

Urdu News

نئی دہلی، سکم  کی گیارہ مقامی برادریوں کے ایک وفد نے آج شمال مشرقی خطے کی  ترقی کےمرکزی   وزیر مملکت   (آزادنہ چارج)     اور وزیراعظم کے دفتر   میں وزیر مملکت    کے علاوہ ، عملے ، عوامی شکایات اور پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلا  کے  وزیر مملکت  ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی۔

وفد کے  نمائندوں  نے اپنی برادریوں کو  درج فہرست قبائل کا درجہ فراہم کرنے  کے لئے وزیر موصوف کو ایک میمورنڈم پیش کیا انہوں نے ریاستی اسمبلی میں    ان کو نمائندگی دینے، روزگار میں ریزرویشن دینے ، انکم ٹیکس میں چھوٹ اور دیگر   مختلف معاملات پر  بھی   تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے    سکم کی ریاست  اور خصوصاً ان کی برادریوں سےمتعلق  تاریخ، جغرافیہ اور دیگر معاملات پر  وزیر موصوف  کو ایک پرزینٹیشن دیا۔

 وفد سے خطاب کرتے ہوئے  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ  ان   برادریوں کی طرف سے   دیئے گئے   تعاون کی   ستائش کرتے ہیں اور وہ اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کریں گے کہ ان کے ساتھ انصاف کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ  انہوں نے جو  میمورنڈم دیا ہے اسے قبائلی امور کی وزارت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

 سکم کی خدمات اور اہمیت پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی شمال مشرقی خطے کو   بہت زیادہ   ترجیح دیتے ہیں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ وزیراعظم نے خود  سکم کا دورہ کیا ہے   انہوں نے کہا کہ سکم   کو  حکومت کی جانب سے  نامیاتی ریاست قرار دیا گیا ہے۔   سکم ایسی پہلی ریاست ہے جسے  او ڈی ایف  ریاست قرار دیا گیا ہے  ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست کی   مجموعی گھریلو پیداوار  (جی ڈی پی) اور خواندگی بھی بہت زیادہ ہے اور سکم نے    سیاحت کے شعبے میں بھی     زبردست  اور نمایاں کارکردگی انجام دی ہے۔  ان سب وجوہات کی بنا پر  سکم نے    دیگر ریاستوں  کے لئے   ایک مثال پیش کی ہے۔

سکم کے  وفد کی باتوں کو  دھیان سے سننے کے بعد ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم یہ دیکھیں کہ معاشرہ کے سبھی طبقوں کو    انصاف  ملے۔

 اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے   جناب نوین ورما نے کہا کہ    ایک واضح  عمل موجود ہے جس سے  درج فہرست قبیلوں کی فہرست میں کسی برادری کو شامل  کرنے  کے لئے اپنایا جائے گا۔

شمال مشرقی خطے   کے فروغ کی وزارت  کے سینئرافسران بھی موجود تھے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More