29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سپریم کورٹ کے فیصلوں پر پارلیمنٹ میں بحث

Urdu News

نئی دہلی، پارلیمانی امور اور شماریات و پروگرام نفاذ کے وزیر مملکت جناب وجے گوئل نے ، سپریم کورٹ  کے فیصلوں پر  پارلیمنٹ میں بحث سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے آج راجیہ سبھا میں کہا کہ  آئین ہند کے آرٹیکل 121 کے مطابق   سپریم کورٹ  یا  کسی ہائی کورٹ کے کسی جج کے اپنے فرائض  کی انجام دہی  کے دوران     برتاؤ   کے سلسلے میں پارلیمنٹ میں  کوئی بحث نہیں ہو سکتی ۔صرف اس صورت میں یہ استثنائی  ہے جب صدر جمہوریہ ہند کے رو برو کوئی ایسی درخواست یا تجویز پیش کی گئی ہو جس میں  جج مذکور کو  ہٹانے کی گذارش کی گئی ہو ۔

وزیر موصوف نے مزید کہا کہ  آئین کےآرٹیکل 118 کے مطابق پارلیمنٹ  کے دونوں ایوانوں میں سے  کوئی بھی ایوان آئین کے التزامات،اس کے طریقہ عمل اور اس کے کام کرنے کے طور طریقوں  کی روشنی میں ضوابط کی تشکیل کر سکتا ہے۔  راجیہ سبھا میں بحث   ایوان بالا   کے طریقہ عمل اور کام کاج کے مقررہ ضابطوں  اور راجیہ سبھا کے چیئرمین کی ہدایات کی روشنی میں ہوتے ہیں ۔

جناب گوئل نے مزید کہا کہ آرٹیکل 105 کے مطابق  پارلیمنٹ کے ایوان   اپنے اختیارات اور مراعات کی حد تک خود مختار ہیں۔چونکہ  اس سوال کا تعلق   پارلیمنٹ کے طریقہ عمل سے ہے   اور  ضابطہ  47 (2)،(Viii)،(XVIII) اور(XX) کے تحت اس کی اجازت ہے۔ تاہم  اس وزارت کے ریکارڈ کے مطابق ایسے موضوع پر گذشتہ تین برس کے دوران  کوئی بحث نہیں ہوئی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More