40 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

انڈین ریوینو سروس کے افسران کے ایک گروپ کی وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ سے ملاقات

Urdu News

نئی دہلی: 2010 ء بیچ کے انڈین ریوینوسروس(آئی آر ایس)کے افسران (کسٹمز اوربالواسطہ ٹیکس)کے ایک گروپ نے آج یہاں شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، نیز وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، جوہری توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ سے ملاقات کی۔

اس میٹنگ کے دوران آئی آر ایس افسران نے وزیر موصوف کے ساتھ اپنی سروس سے متعلق مختلف امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ افسران نے وزیر موصوف کو اس قانون کے بارے میں جانکاری فراہم کی، جس کے تحت ایس ٹی ایس سے جے ای جی تک عہدے میں ترقی دینے کے  لئے ایس ٹی ایس میں پانچ سال کی لازمی سروس کی ضرورت ہے۔افسران نے ڈاکٹر جتندر سنگھ سے اس معاملے میں پانچ سال کی لازمی سروس سے چھوٹ دینے کی درخواست کی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جے ای جی کے عہدے میں ترقی پانے کے لئے ایس ٹی ایس میں پانچ سال کی لازمی سروس کا قانون 2016ء میں ایک ترمیم کے ذریعے اس وقت متعارف کرایا گیا تھا، جب افسران کو ایس ٹی ایس کے عہدے میں ترقی دی گئی تھی۔

گفت و شنید کے بعد ڈاکٹر جتندر سنگھ نے آئی آر ایس افسران کو ان کے عہدے میں جلد ترقی کا یقین دلایا۔عملہ، عوامی شکایات و پنشن کے وزیر مملکت نے کہا کہ عملہ اور تربیت کا محکمہ عہدوں میں ترقی کے جمود کو دور کرنے کے لئے کام کررہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ متعدد عہدوں پر کام کرنے والے تقریباً چار ہزار سرکاری افسران کو اس سال کے شروع میں ان کے عہدوں میں ترقی دی گئی ہے۔وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت ملازمین کے لئے کام کاج  کا بہترین ماحول فراہم کرنے کے تئیں پوری عہد بستہ ہے۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image0028D39.jpg

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More