29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سورنم وجے ورش کامیابی کی مشعل انڈمان ونکور بار کمانڈ پہنچی

Urdu News

1971ء کی جنگ میں ہندوستان کی کامیابی کی 50ویں سالگرہ کے موقع منعقد سورنم وجے وَرش کی کامیابی کی مشعل کمانڈنگ آفیسر ، 231 ٹرانزٹ کیمپ، انڈمان و نکوبار کمانڈ(اے این سی) کرنل گیان پانڈے کے ذریعے چنئی میں اے این سی کی طرف سے بتاریخ 31 جولائی 2021ء کو وصول کی گئی۔

001.jpg کامیابی کی مشعل زمینی سطح پر 3000کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے بعد ہندوستانی بحریہ کے جہاز سُمیدھا میں سمندر میں 700 سمندری میل (1300کلومیٹر)کا سفر مکمل کرکے 3اگست 2021ء کو پورٹ بلیئرپہنچے گی۔ پورٹ بلیئر پہنچنے پر کامیابی کی مشعل کو لیفٹیننٹ گورنر انڈمان و نکوبار جزائر ایڈمرل (سبکدوش)ڈی کے جوشی  کے ذریعے وصول کی جائے گی، جو بعد میں اِس کو اے این سی کے تحت یادگاری سرگرمیوں کو چلانے کےلئے انڈمان و نکوبار کمانڈ کے کمانڈر اِن چیف لیفٹیننٹ جنرل اجے سنگھ کو سونپیں گے۔

کامیابی کی مشعل کو پورٹ بلیئر، مایابندر، براتانگ ، ڈِگلی پور، ہٹ بے، کار نکوبار اور کیمپ بیل بے، شہروں میں لے جایا جائے گا، جہاں اسے مقامی دفاعی اداروں کی دیکھ ریکھ میں آنےو الوں اور جنگ میں شامل سابق فوجیوں کےلئے نمائش میں رکھا جائے گا۔کامیابی کی مشعل کو مختلف اسٹیشنوں پر جنگ میں شامل میں سابق فوجیوں؍ بزرگ فوجیوں ؍جنگی بیواؤں کے درمیان اہم سڑکوں سے ہوتے ہوئے اس مشعل کا نظارہ کرایا جائے گا اور ثقافتی ؍دلچسپ پروگرام ، سائیکل مہم  جیسے مختلف پروگراموں کا منصوبہ بھی بنایاگیا ہے۔

کامیابی کی مشعل کو لینڈ فال جزائر میں بھی لے جایا جائے گا، جو انڈمان و نکوبار کمانڈ کی تعیناتی کا بالکل شمالی مرکز ہے۔ہندوستان کے واحد سرگرم جوالامکھی بیرین  آئرلینڈ اور ملک کے انتہائی جنوبی مرکز اندرا پوائنٹ پر بھی کامیابی کی مشعل لے جائی جائے گی۔سفر کا مقصد ہندوستان کی کامیابی اور ہمارے جنگی ہیروز کی قربانی کا پیغام ملک کے دور دراز علاقوں اور ساحلوں تک پہنچانا ہے۔

دسمبر 1971ء میں ہندوستانی مسلح فورسیز نے پاکستانی فوج پر کامیابی حاصل کی تھی اور ایک نیا ملک بنگلہ دیش بنایا گیا تھا۔ اس کامیابی کے نتیجے میں دوسری جنگ عظیم کے بعد سب سے بڑی فوجی خود سپردگی ہوئی، جس میں پاکستانی فوج کے تقریباً 93,000فوجیوں نے ہندوستانی فوج کے سامنے خود سپردگی کردی تھی۔

بتاریخ 16 دسمبر 2020ء کو وزیر اعظم جناب نریندرمودی کے ذریعے کامیابی کی یہ مشعل روشن کرنے کے ساتھ ہی ’سورنم وجے وَرش‘ تقریبات کا آغاز ہوا۔ جنگی  فوجیوں کی بہادری کا اظہار کرنے والے قومی فوجی یادگار کی مسلسل جلنے والی مشعل سے کامیابی کی یہ مشعل روشن کی گئی تھی، تب سے کامیابی کی یہ مشعل پورے ہندوستان میں سفر کررہی ہے اور اس کے سفر کے دوران بڑی تعداد میں پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More