32.1 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سال20- 2019 کے لئے اہم ترین خریف کی فصلوں کی پیداوار کا پہلا پیشگی تخمینہ

Urdu News

نئی دہلی، زراعت ، امداد باہمی اور کسانوں میں فلاح وبہبود کے محکمہ نے آج سال 20-2019 کے لئے خریف کی اہم فصلوں کی پیداوار سے متعلق پہلا پیشگی تخمینہ جاری کیا۔ مختلف فصلوں کی پیداوار سے متعلق یہ تخمینہ ریاستوں سے ملے فیڈ بیگ پر مبنی ہے اور دوسرے ذرائع سے موصولہ اطلاعات سے بھی اس کی تصدیق کی گئی ہے۔ سال 2006-2005کے مقابلے میں مختلف فصلوں کا سال 20-2019 سے متعلق پیشگی تخمینہ منسلک ہے:

20-2019 کے خریف کے موسم کے دوران اہم فصلوں کی تخمینہ پیداوار سے متعلق پہلا پیشگی تخمینہ حسب ذیل

خوردنی اناج۔140.57 ملین ٹن

چاول۔100.35 ملین ٹن

نٹری/ موٹے اناج۔32.00 ملین ٹن

مکا۔ 19.89 ملین ٹن

 دالیں۔8.23 ملین ٹن

تور۔3.54 ملین ٹن

 تلہن۔22.39 ملین ٹن

 سویا بین۔13.50 ملین ٹن

مونگ پھلی۔6.31 ملین ٹن

کپاس۔32.27 ملین گانٹھ

گنا۔37.77 ملین ٹن

اس سال طویل مدتی اوسط(ایل پی اے) کے مقابلے ستمبر کے وسط میں جنوب مغربی مانسون سے ہونے والی بارش مجموعی طور پر 4 فیصد زیادہ ہوئی ہے۔زرعی سال 20-2019 کے لئے زیادہ فصلوں کی پیداوار کا تخمینہ معمول کی پیداوار سے زیادہ لگایا گیا ہے۔تاہم ریاستوں سے ملنے والے فیڈ بیگ کے مطابق ان تخمینوں پر نظر ثانی کی جاسکتی ہے۔

سال 20-2019( صرف خریف) کے لئے ملک میں خوردنی اناجوں کی پیداوار پر تخمینہ پہلے پیشگی تخمینے مطابق 140.57 ملین ٹن ہے۔ 20-2019 کے دوران پیداوار کا تخمینہ گزشتہ پانچ برسوں(14-2013 سے18-2017) کی اوسط پیداوار کے مقابلے8.44 ملین ٹن ہے۔

20-2019 کے دوران خریف کے چاول کی پیداوار کاتخمینہ 100.35 ملین ٹن ہے۔یہ گزشتہ پانچ برسوں کی اوسط پیداوار 93.55 ملین ٹن کے مقابلے 6.80 ملین ٹن زیادہ ہے۔

خریف نٹری/ موٹے اناجوں کی پیداوار کاتخمینہ 32.00 ملین ٹن ۔یہ19-2018 کے دوران حاصل ہوئی 30.99 ملین ٹن کی پیداوار کے مقابلے میں 1.01 ملین ٹن زیادہ ہے۔

20-2019  کے دوران خریف دالوں کی پیداوار کا تخمینہ 8.23 ملین ٹن ہے۔یہ گزشتہ پانچ برسوں کی اوسط پیداوار 7.23 ملین ٹن کے مقابلے میں1.00 ملین ٹن زیادہ ہے۔

20-2019 کے دوران  ملک میں خریف تلہن کی مجموعی پیداوار کا تخمینہ 22.39 ملین ٹن ہے۔ جو کہ19-2018 کے دوران کی پیداوار 21.28 ملین ٹن کے مقابلے 1.11ملین ٹن زیادہ ہے۔20-2019 کے دوران تلہن کی پیداوار کا تخمینہ تلہنوں کی اوسط پیداوار کے مقابلے 2.17 ملین ٹن زیادہ ہے۔

سال 20-2019 کے دوران ملک میں گنے کی مجموعی پیداوار کا تخمینہ 377.77 ملین ٹن ہے۔ سال 20-2019 کے دوران گنے کی پیداوار کا تخمینہ گنے کی اوسط پیداوار 349.78 ملین ٹن کے مقابلے 27.99 ملین ٹن زیادہ ہے۔

کپا س کی پیداوار کا تخمینہ 32.27 ملین گانٹھ( ایک گانٹھ برابر 170 کلو گرام) ہے۔جو کہ19-2018 پیداوار 28.71 ملین گانٹھ کے مقابلے 3.56 ملین گانٹھ زیادہ ہے۔

پٹ سن اور میسٹا پیداوار کا تخمینہ9.96 ملین گانٹھ( ایک گانٹھ برابر 180 کلو گرام) ہے۔جو کہ 19-2018 کی پیداوار کے مقابلے زیادہ ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More