25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر نےاقوام متحدہ کی خوراک اور زراعت کی تنظیم کو آنے والےسال کو باجرےکا بین الاقوامی سال قرار دینے کی تجویز پیش کی حکومت باجرےکی پیداوار کوفروغ دینے کیلئے سرگرمی سے کام کر رہی ہے:رادھا موہن سنگھ

Urdu News

نئی دہلی، زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر جناب رادھا موہن سنگھ نے اقوام متحدہ کی خوراک اور زراعت کی تنظیم ایف اےاو کے ڈائریکٹر جنرل کو تحریر کر کے یہ تجویز پیش کی ہے کہ آنے والے سال کو باجرے کا بین الاقوامی سال قرار دیا جائے۔

 ایف اے او  کی ڈائریکٹر جنرل محترمہ جوس گرازِیانو ڈا سلوا کوایک خط میں جناب سنگھ نے کہا کہ وسیع پیمانے پر عالمی توجہ  حاصل کرنے کے لئے بھارت نے آئندہ سال کو باجرے کا بین الاقوامی سال قرار دینے  کیلئے ایک  تجویز  پر تبادلۂ خیال کیا ہے۔

زراعت کےمرکزی وزیر نےکہا کہ بھارت،  2018  کوباجرے کے قومی سا ل کےطور پر منا رہاہے اور وہ فصل اگانے کے روایتی طریقۂ کار میں ترمیم کر کےزراعت کو بڑھاوا دے رہا ہے، جو خاص طور پر آب و ہوا میں تبدیلی کیلئے مناسب ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت باجرے  کی پیداوار کو سرگرمی  سے فروغ دے رہی ہے۔ باجرہ انتہائی تغذیہ بخش ہے اور انداز حیات کے نتیجے میں لاحق ہونے والی مختلف بیماریوں میں اس کا استعمال ازحد  مفید ہے اور یہ انسانی جسم کے اندر لچک میں اضافہ کرتا ہے اور آب و ہوا کی تبدیلی، خصوصاً چھوٹے اور منجھولے کسانوں کے لئے یہ کاشتکاری کے تمام خطرات جھیل سکنے والی فصل ہے۔

جناب سنگھ نے مزید کہا کہ حکومت نے حال ہی میں باجرے کی  کم از کم امدادی قیمت میں پیداوار کی لاگت کا  50فیصد سے زیادہ کا اضافہ کیا ہے، جو کوششوں کا ایک اہم حصہ ہے تاکہ 2022 تک کسانوں کی آمدنی دو گنا کرنے کے قومی عزم کو حاصل کیا جا سکے۔

یہ مراسلہ اس سلسلے میں نومبر 2017 میں اقوام متحدہ  کے سکریٹری جنرل کو  اس سے پہلے ان کے مراسلے کے بعد بھیجا گیا ہے۔ وزیرموصوف نے زراعت سے متعلق کمیٹی کی میٹنگ (سی او اے جی) کے 26ویں اجلاس کے ایجنڈے میں اس تجویز کو شامل کرنے کی درخواست کی ہے۔ یہ میٹنگ روم میں ایک سے 5؍اکتوبر کے دوران ہوئی تھی۔

جناب سنگھ نےکہا کہ  تنظیم کے ممبر ملکوں کی حمایت کے ساتھ ایف اے او کے ذریعے یہ تجویز اپنائی گئی ، جو آنے والے سال کو باجرے کے بین الاقوامی سال کے طور پر قرار دینے کے لئے یو این جی اے کو پیش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے کو ممبر ملکوں کی طرف سے حمایت حاصل ہوئی  ہے، جنہوں نے 5؍جولائی 2018 کو ہوئی زراعت سے متعلق کمیٹی کی  میٹنگ میں رکھا تھا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More