39 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

زبان ثقافت، قدر، اخلاقیات اور روایتی علم کا اظہار ہوتی ہے : نائب صدر جمہوریہ

Urdu News

نئیدہلی؛ نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ زبان ثقافت، قدریں، اخلاقیات اور روایتی علم کا اظہار ہوتی ہے۔  انہوں نے یہ بات آندھرا ایجوکیشن سوسائٹی کے بانیوں کے ان  تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے اس موقع پر آر کے پورم کے آندھرا ایجوکیشن سوسائٹی اسکول میں اسکول کی نئی عمارت کا افتتاح بھی کیا۔ اس موقع پو جنوبی دلی کے میئر جناب نریندر چاولہ اور دیگر شخصیات موجود تھیں۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہم لوگ عظیم ثقافت اور ورثے کے وارث ہیں اور بڑوں اور اساتذہ کا احترام کرتے ہیں اور سبھی جانداروں کے تئیں ہمدردی رکھتے ہیں۔ ہر ایک ہندوستانی کے دل میں فطرت کی عزت ہے۔ زبان کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک فرد جتنی  زبانیں چاہے وہ سیکھ سکتا ہےلیکن وہ اپنی مادری زبان کو نظرانداز نہیں کر سکتا۔ اس لیے زبان کا تحفظ ضروری ہے تاکہ تہذیب کی وسیع تر ثقافتی جہات کی حفاظت ہو سکے۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ کسی علاقے کی ثقافت اس کی تہذیب ، اخلاقیات حکمت، رسم و راج اور سماجی ضابطے کی ترجمان ہوتی ہے۔ آپسی افہام و تفہیم اور ایک دوسرے کی ثقافت کا احترام اور ایک دوسرے کی زبان کے احترام کرنے سے ہماری یکجہتی میں استحکام پیدا ہوتا ہے۔

نائب صدر جمہوریہ نے سبھی ریاستی حکومتوں سے اپنی ریاست کے اسکولوں میں مادری زبان کو لازمی بنانے کی اپیل کی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More