29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ریونیو کے سکریٹری نے محکمۂ انکم ٹیکس کے نیشنل ای – اسسمنٹ سنٹر کا افتتاح کیا

Urdu News

نئی دہلی، ریونیو کے سکریٹری جناب اجے بھوشن پانڈے نے  آج یہاں  سی بی ڈی ٹی کے چیئرمین جناب پی سی مودی اور  سی بی ڈی ٹی کے اراکین  جناب پی کے داس ، جناب  اکھلیش رنجن اور جناب پربھاش  شنکر  کی موجودگی میں  نیشنل ای – اسسمنٹ اسکیم   (  این ای اے سی ) کا افتتاح کیا ۔

          این ای اے سی   کا افتتاح کرتے ہوئے  جناب پانڈے نے کہا کہ  اتنے مختصر وقت میں  این ای اے سی کو وجود میں لانا محکمۂ انکم ٹیکس  کے لئے بڑی حصولیابی اور فخر کی بات ہے ۔    2017 ء میں  این ای اے سی کی  ابتداء کو تلاش کرتے ہوئے جناب پانڈے نے  اتنی تیزی  کے ساتھ شفافیت  کے حصول کی جستجو کے لئے  محکمۂ انکم ٹیکس کی تعریف کی ۔

          جناب پانڈے نے کہا کہ  نیشنل ای – اسسمنٹ سنٹر ( این ای اے سی ) کے  آغاز کے ساتھ انکم ٹیکس کا محکمہ   فیس لیس  ای – اسسمنٹ کو متعارف کرکے اپنے کام کاج میں  بنیادی تبدیلی لائے گا  تاکہ اسسمنٹ کے پورے عمل کے دوران  بڑے پیمانے پر شفافیت  اور جوابدہی لائی جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ این ای اے سی کے ساتھ اب ٹیکس دہندگان اور ٹیکس افسران کے ساتھ   کوئی فزیکل انٹرفیس نہیں ہو گا ۔

          محکمۂ انکم ٹیکس کے ذریعے  این ای اے سی کا قیام   ٹیکس دہندگان کے لئے بہتر خدمات    کی فراہمی اور ٹیکس دہندگان کی شکایات میں کمی لانے کے وسیع  مقصد کے ساتھ ایک  نہایت  حوصلہ افزا قدم ہے   ۔ علاوہ ازیں  ، یہ  وزیر اعظم نریندر مودی کے ‘ ڈجیٹل انڈیا  ’ اور   آسان تجارتی عمل کو فروغ دینے کے  ویژن کے بھی  عین مطابق  ہے ۔

          پہلے مرحلے میں  محکمۂ انکم ٹیکس نے   فیس لیس ای – اسسمنٹ اسکیم ، 2019 ء کے تحت   جانچ پڑتال کے لئے 58322 معاملات کا انتخاب کیا اور   اسسمنٹ سال – 19-2018 ء کے معاملات کے لئے  30 ستمبر ، 2019 ء کی تاریخ سے قبل  ای – نوٹس  جاری کیا ۔

          ٹیکس دہندگان کو   اپنے  رجسٹرڈ  ای – فائلنگ اکاؤنٹ / ای – میل آئی ڈی کو چیک کرنے کے لئے کہا گیا اور  15 دنوں کے اندر اپنا جواب داخل کرنے کی  درخواست کی گئی ۔  محکمۂ انکم ٹیکس کو توقع ہے کہ ٹیکس دہندگان کے لئے اِس سہولت سے   ٹیکس سے متعلق معاملات کو تیزی کے ساتھ نپٹایا جا سکے گا ۔

فیس لیس اسسمنٹ کے فوائد

  • این ای اے سی اسسیسنگ آفیسر اور ٹیکس دہندگان کے درمیان  شخصی  رابطے کو ختم کرتا ہے ۔
  • نئے نظام سے    رفتار کی معیشتوں کے ذریعے  وسائل کا بہتر  استعمال ہو سکے گا ۔
  • این ای اے سی   مثالی دائرۂ اختیار کے ساتھ ٹیم پر مبنی اسسمنٹ  متعارف  کرتا ہے ۔
  • این ای اے سی ٹیکس دہندگان کے لئے بجا آوری کو   آسان  بناتا ہے ۔
  • این ای اے سی  شفافیت اور موثریت  کو لائے گا ۔ اس طرح سے اسسمنٹ کی کوالٹی اور نگرانی کے نظام میں بہتری آئے گی ۔
  • فنکشنل  اسپشلائزیشن ہے  کیونکہ واحد ایجنسی   فیس لیس اسسمنٹ  کے ساتھ  اس معاملے کو دیکھے گی ۔
  • ٹیکس سے متعلق معاملات کا جلد نپٹارہ ہو گا ۔
  • اس سے معیار  اور کوالٹی مینجمنٹ   میں بہتری آئے گی ۔

نیشنل ای – اسسمنٹ سینٹر  ( این ای اے سی ) کے بارے میں :

          این ای اے سی ایک خود مختار اور آزاد دفتر ہو گا  ، جو  ای  – اسسمنٹ اسکیم کے کام کاج  کو دیکھے گا ، جو کہ  انکم ٹیکس دہندگان کے لئے فیس لیس ای – اسسمنٹ کے لئے حال ہی میں نوٹیفائی کیا گیا ہے ۔  دلّی میں  ایک این ای اے سی  ہو گا   ، جس کی سربراہی  پرنسپل چیف کمشنر آف انکم ٹیکس  (پی آر سی سی آئی ٹی ) کریں گے ۔  دلّی  ، ممبئی ، چینئی  ، کولکاتہ ، احمد آباد ، پونے ، بنگلورو اور احمد آباد پر مشتمل شہروں میں 8 علاقائی  ای – اسسمنٹ مراکز  قائم ہوں گے ۔

فیس لیس ای – اسسمنٹ کے بارے میں :

          مرکزی حکومت نے حال ہی میں  ٹیکس افسران اور ٹیکس دہندگان کے درمیان مکمل طریقے سے  الیکٹرانک  ترسیل و ابلاغ کے ذریعے  انکم ٹیکس ریٹرنس  کے فیس لیس اسسمنٹ   میں آسانی فراہم کرنے کے لئے ای – اسسمنٹ اسکیم کو نوٹیفائی کیا تھا ۔

          فیس لیس ای – اسسمنٹ کے نئے نظام کے تحت  ٹیکس دہندگان  ویب پورٹل   www.incometaxindiaefiling.gov.in پر اپنے رجسٹرڈ  ای – میل  اور رجسٹرڈ اکاؤنٹ پر  نوٹس   حاصل کریں گے  ۔   اس کے لئے  ان کے رجسٹرڈ موبائل نمبر پر انہیں ایس ایم ایس کے ذریعے  الرٹ بھی کیا جائے گا  ۔ اس  میں کس وجہ سے جانچ پڑتال کے لئے ان کے معاملات کو منتخب کیا گیا ہے  ، اس  سے متعلق  پوری وضاحت ہو گی۔  ٹیکس دہندگان اپنی آسانی سے اپنی رہائش گاہ یا دفتر میں نوٹس کا جواب تیار کر سکتے ہیں  اور  مقررہ ویب پورٹل پر  اس کو ای – میل کے ذریعے نیشنل ای – اسسمنٹ سنٹر کو بھیج سکتے ہیں ۔

          فیس لیس اسسمنٹ کے نئے اقدام سے  ٹیکس دہندگان کے لئے کافی آسانی پیدا ہو گی ۔  اس سے ٹیکس دہندگان کی لاگت اور پریشانی میں بڑے پیمانے پر کمی واقع ہو گی ۔  ہمارے ٹیکس دہندگان  کو آسانی فراہم کرنے کے لئے  سی بی ڈی ٹی کے ذریعے   یہ دیگر اقدام ہے    ۔

لنک : تفصیلی معلومات کے لئے پی پی ٹی پریزینٹیشن 

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image0017MEL.jpg

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image0023RFS.jpg

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image003TRAA.jpg

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More