27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ریلوے وزارت ریلوے کی مالا مال وراثت کے تحفظ کو

Urdu News

نئی دہلی، ریلوے کی وزارت نے وراثت  کے تحفظ کو فرو غ دینے  کے لئے  بہت سے اصلاحی  اقدامات  کی نشاندہی  کی ہے۔ ہندستانی  ریلویز کی صد ی، پرانی مالا مال ثقافت  کے تحفظ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے  ریلوے  بورڈ نے حال ہی میں   زونل ریلویز  اور پروڈکشن  اکائیوں  کے وراثت سے متعلق  افسروں کا ایک روزہ پروگرام کا اہتمام کیا تھا۔  ریلوے  بورڈ کے چیئرمین    جناب اشونی لوہانی نے اس میٹنگ کی  صدارت کی تھی۔ میٹنگ میں شرکا کا خیر مقدم کرتے ہوئے   ریلوے بورڈ کے سکریٹری  جناب رنجنیش ساہی  نے ہندستانی  ریلویز  میں وراثت  کے تحفظ کی ضرورت  پر زور دیا ۔ جناب ساہی نے کہا کہ    ریلوے کی وزارت  میں   اس طرح کی  میٹنگ  اپنی نوعیت کی پہلی میٹنگ ہے۔

فیری کوئین  اسٹیم لوکوموٹیو کو پھر سے جلا دینے اور ریواڑی اسٹیم سینٹر کے قیام کے لئے بورڈ    ان مختلف   وراثتی  اشیا/ آرٹ فیکٹس  کی نشاندہی کرنے کے لئے اب ایک خصوصی مہم شروع کرنے کے لئے تیاری کررہا ہے جن کی حال ہی  تک  مختلف مقامات پر نشاندہی  نہیں کی گئی ہے۔

بورڈ کا مناسب  تحفظ  کو یقینی بنانے کا منصوبہ ہے اور وہ اس طرح کی وراثتی   چیزوں کی نمائش  کرنا چاہتا ہے  ، ریلوے  کی تاریخ کے ٹائم لائنز   کو ریکارڈ کرنے کے لئے نیشنل ریل میوزیم   کے ساتھ ساتھ  زونل  ریلویز دونوں میں تمام بڑے پروگراموں  کی ایک لاگ بک  قائم کرنا چاہتا ہے۔

  زونل ریلوے  اور پروڈکیشن  یونٹس کے   سینئر  سطح کے  40 افسروں   نیز  بورڈ کے بہت سے ریٹائرڈ ممبروں اور ریلوے میں دلچسپی رکھنے والے    لوگوں نے پروگرام میں شرکت کی۔ نیشنل  ریل میوزیم  میں ایک اوپن   انٹر ایکٹیو سیشن کا بھی اہتمام کیا گیا ۔ اس    سیشن کا مقصد   ہندستانی ریلویز مثلاً میوزیم منجمنٹ ، عمارتوں اور اسٹیشنوں ، پلوں وغیرہ کی تعمیر شدہ وراثت کا تحفظ نیز  میٹر گیج ، نیرو گیج اسٹیشنس  ، ریلوے آرکائیوز   کا تحفظ  اور ڈجیٹائزیشن ، ورلڈ ہیرٹیج  سائٹس  ،  آلات  ، سگلنلنگ، ٹریک کا سازوسامان جیسے   آرٹ فیکٹس کا تحفظ ڈجیٹل انڈیا، ڈجیٹل ریل کیمپین  ،   ڈجیٹئائزیشن  اور     دنیا میں  ریلوے وراثت  کے  کنٹینٹس  کا آن لائن پھیلاؤ    کی وراثت کے مختلف ڈومین کے     تحفظاتی عمل اور تکنالوجی کے بارے میں مزید بیداری پیدا کرنا تھا ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More