25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ریاستوں کے وزرا برائے بجلی کی دو روزہ کانفرنس نئی دلی میں منعقد ہوگی

Urdu News

نئی دہلی۔30؍اپریل۔ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزرا برائے بجلی، جدید اور قابل تجدید توانائی اور کان کی دو روزہ کانفرنس 3 اور 4 مئی 2017 کو نئی دلی میں منعقد ہوگی۔ اس کانفرنس کا افتتاح بجلی، کوئلہ، جدید اور قابل تجدید توانائی اور کان کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب پیوش گوئل کریں گے۔ اس دو روزہ کانفرنس کا مقصد متعدد جاری اسکیمیوں / پروگراموں کے نفاذ کا جائزہ اور بجلی، کوئلہ، قابل تجدید توانائی اور کان سیکٹر سے متعلق مختلف امور پر تبادلۂ خیال کرنا ہے۔

ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزرا اور سکریٹری اور مذکورہ چار شعبوں اور پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگ کے سینئر حکام مختلف امور مثلاً سبھی کے لیے ساتوں دن اور چوبیسوں گھنٹے بجلی کی فراہمی کے نفاذ، طریقۂ کار، اور سوفیصد مکینوں کی بجلی کاری اور اسمارٹ میٹرنگ پاور اصلاحات سے متعلق عملی منصوبہ ، موثر توانائی زرعی پمپ، سائبر سکیورٹی اور بجلی کے شعبے میں ڈیجیٹل ادائیگی پر تبادلۂ خیال کرنے کے لیے ملاقات کریں گے۔

قابل تجدید توانائی کے شعبے میں قابل تجدید توانائی کے پروجیکٹوں کے ضوابط پر بھی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More