27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

روڈ موڈ کے ذریعہ کوئلہ اٹھانے والے گراہکوں کے فائدے کے لئے پول انڈیا کے نئے ایپ گراہک سڑک کوئلہ وترن ایپ کا آغاز

Urdu News

نئی دہلی، ریلوے اور کوئلہ کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج گراہک سڑک کوئلہ وترن  ایپ کا آغاز کیا جس سے سڑک موڈ کے ذریعہ کوئلہ اٹھانے والے کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) کے گراہکوں کو فائدہ پہنچے گا ۔

گراہکوں کے لئے ایپ کے اصل فائدے میں معلومات کی آسان رسائی شامل ہے اور لدائی کے پروگرام اور ڈسپیچ کے نظام میں شفافیت لائی گئی۔ یہ ایپ لدائی کے پروگراموں کے مطابق کوئلے کو اٹھانے کے لئے اہم منصوبہ بندی میں مددگار ثابت ہوگا۔ یہ گراہکوں کے ذریعہ خریداری، پیداوار  اور اسٹوک بندوبست کے بہتر منصوبے میں مزید مددگار ثابت ہوگا۔

ایپ کی اصل خصوصیات یہ ہیں کہ یہ سیل آرڈر ، اسکیم سے متعلق معلومات کے برخلاف ڈلیور کئے گئے کوئلے کی ٹرک اور تاریخ کے اعتبار سے کوانٹیٹی فراہم کرتا ہے ۔

کول انڈیا بڑے پیمانے پر اپنے گراہکوں کی ضرورتوں سے نمٹتا ہے اور کاروبار کرنے کو آسان بناتا ہے ۔ ایپ کا آغاز کیا جا نا ڈجیٹل انڈیا اور شفافیت کے دیرینہ مقصد کے حصول کی سمت سی آئی ایل کی ایک پہل بھی ہے ۔

قابل ذکر ہے کہ سی آئی ایل  بجلی اسٹیشنوں کو زیادہ کوئلہ پہنچاتا ہے اور مختصر فاصلوں میں واقع پلانٹس کو کوئلہ سپلائی کرتا ہے ۔ اس کے نتیجے میں کوئلہ کانوں سے 50 سے 60 کلو میٹر کے اندر واقع بجلی کے پلانٹس  اتنا کوئلہ اپنے قریب کے کوئلہ کانوں سے لے سکتے ہیں  جتنی ان کو ضرورت ہے۔

روڈ موڈ  کے ذریعہ 17-2016 کے دوران کوئلہ تقریباََ 140 ملین ٹن ڈسپیچ کیا گیا ہے۔ سی آئی ایل کے ذریعہ کل ڈسپیچ میں سے 542 ملین ٹن کوئلہ ڈسپیچ کیا گیا ہے جو 26 فیصد کے برابر ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More