27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

روپ نارائن کے کنارے سے گنگا کے کنارے تک جہاز سے مربوط مال برداری کی ابتدا

Urdu News

نئیدہلی۔؍مئی۔ہندوستان کی اندرون ملک آبی گزرگاہوں کی اتھارٹی کے جہاز ایم وی وی وی گیری نے 23 اپریل 2017 کو مغربی بنگال کے مشرقی مدناپور ضلع کے کولاگھاٹ سے بہار کے بھاگلپور ضلع کا 240 ٹن سیمنٹ کے ساتھ ایک تجرباتی سفر کیا تھا۔ اس جہاز کا سفر روپ نارائن ندی (قومی آبی گزرگاہ-86) پر شروع ہوا اور گنگا ندی (قومی آبی گزرگاہ – 1) سے ہوتے ہوئے بھاگلپور پہنچا۔ اس کے ساتھ ہی دو مختلف قومی آبی گزرگاہوں این ڈبلیو -86 اور این ڈبلیو -1 کو شامل کرتے ہوئے ملک میں مربوط مال برداری کے دور کی شروعات ہوئی ہے۔ روپ نارائن ندی (این ڈبلیو 86) ہلدیا کے نزدیک جیو کھالی میں گنگا ندی (این ڈبلیو -1) سے ملتی ہے۔ اپنے سفر کی واپسی میں یہ جہاز فلائی ایش پیٹ کوک لے کر جائے گا۔

حکومت ہند کا قومی آبی گزرگاہ -1 (گنگا ندی) پر کارگو نقل و حمل کو مستقل طور پر شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ بہت ساری اہم کمپنیوں نے ندی کے راستے مال برداری میں اپنی دلچسپی ظاہر کی ہے جسے 5369 کروڑ روپے کی لاگت سے عالمی بینک کے تکنیکی اور مالی تعاون سے جل مارگ وکاس پروجیکٹ کے تحت تیار کیا جا رہا ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More