36 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

رخصت پذیر راجیہ سبھا کے ارکان کے لئے وزیراعظم کی الوداعی تقریر کا متن

Urdu News

نئی دہلی۔  ایوان کے معزز چیئرپرسن اوراراکین!

ہم میں سے کچھ ساتھی اب اس تجربے کو لے کر کے سماجی خدمات کے اپنے کام اور کردار کومزید  مضبوط کریں گے۔ ایسا میرا مکمل یقین ہے۔ ایوان سے  رخصت  ہونے و الے معزز ارکان میں سے ہر ایک کا ا پنا تعاون ہے۔ ہر ایک کا اپناحصہ ہے۔ ان ارکان میں سے  ہر کوئی  ملک کے روشن مستقبل کے لئے اس ایوان میں رہتے ہوئے جو بھی تعاون کرسکتے تھے، کرنے کی بھرپور کوشش کی اور ان سب کو ملک کبھی  فراموش نہیں کرسکتا ہے۔

میری طرف سے آپ کی سب سے بہترین خدمات کے لئے آپ سب کو بہت بہت  مبارکباد اور مستقبل کے لئے آپ کو بہت بہت نیک خواہشات بھی ہیں.

یہ ایوان ان عظیم ہستیوں کا ہے جن کی  زندگی کا تجربہ ایوان کی قدرو قیمت میں اضافہ کرتا ہے۔سماج زندگی کی امیدوں اور آرزؤں کو ایک منصفانہ انداز سے ترازو سے تول کر کے، مستقبل کے سماجی نظام کے لئے کیا مکمل کرنے  والا ہوگا ا ور کیا مکمل کرنے والا  نہیں ہوگا ،  اس کا  لیکھا جوکھا کرنے کا جذبہ اس عظیم  ا یوان میں رہتا ہے۔ معزز ہستیوں  میں  رہتا ہے اور یہی سبب ہے جو بات یہاں بتائی جاتی ہے اس کی اپنی ایک خصوصی قیمت ہوتی  ہے، اس کی  ایک خاص اہمیت ہوتی  ہے اور یہ  ا ہمیت ہی ہےجو ہماری پالیسی سازی میں بہت بڑا کردار ادا کرتی ہے۔ ہمارے درمیان قابل احترام پراشرن جی جیسی عظیم شخصیت، جنہوں نے اپنی زندگی میں ایک پروفیشنل ازم کے ساتھ ساتھ ایک قربانی  اور  تیاگ کی حامل  زندگی بھی بسر کی ہے ۔ ایسے لوگ ہمارے درمیان  تھے ،  افسوس ایوان میں ہمیں ان سے اب فائدہ حاصل نہیں ہوپائے گا۔

 دو ایسے شخص  ہیں  ، ہندوستان جن کے لئے فخر کرتا ہے،  ایسے کھلاڑی جناب دلیپ جی اور سچن جی ہیں۔ یہ دونوں بھی اب آنے والے دنوں میں ہمارے  درمیان میں نہیں رہیں گے اور ان سے  ہمیں فائدہ نہیں مل پائے گا۔ پروفیسر کورین صاحب کو ہمیشہ یاد کریں گے، ان کا ہنستا ہوا چہرہ ہمیشہ یاد آئے گا، ان سے ہمیں سیکھناچاہئے کہ بات تو وہی بتانی ہے لیکن ہنستے ہوئے بتانی ہے۔ یہی ان کی خصوصیت رہی اور اسی کے  سبب  مشکل کی گھڑی  میں بھی ایوان کو ٹھیک سے چلانے میں ان کا اہم کردار رہا ہے۔

یہ بات درست ہے کہ ہم میں سے بہت کم لوگ ہیں جن کے پیچھے  پارٹی  اور پارٹی کی نظریات نہ ہوں۔ بہت کم لوگ ہیں ، زیادہ تر  ہم وہی لوگ ہیں جن کا کوئی نہ کوئی پس منظر ہے اور اس لئے یہ بات فطری  امر ہے ،یہاں پر ان باتوں کو قائم کرنے کے لئے ہم لوگوں کی کوشش بہت فطری بھی ہیں۔

لیکن یہ بھی امید رہتی ہے کہ جو گرین ہاؤس میں ہوتا ہے وہ ریڈ ہاؤس میں ہوناچاہئے، ضروری نہیں ہے اور اس لئے ،کیونکہ ایک عظیم ایوان کااپنا ایک مقام ہوتا ہے،  یہاں ہر ایک نے  ا پنے اپنے کردار کو  بخوبی نبھایا ہے۔

میں مانتا ہوں، شاید آپ میں سے بہت سے لوگ ہوں گے جنہوں نے سوچا ہوگا کہ جب ایوان کا  آخری اجلاس ہوگا  تو میں یہ موضوع اٹھاؤں گا،  میں ایسی تیاری کرکے آؤں گا  کہ جاتے جاتے ایک بڑی       تاریخی تقریر کرکے جاؤں گا۔میں ایسے خیالات پیش کرکے ،ملک کے لئے کچھ نہایت اہم کام کے لئے اپناتعاون پیش کرکے جاؤں گا ،لیکن شاید وہ خوش نصیبی جاتے جاتے آپ لوگوں کو نہیں ملی۔اس کے لئے یہاں کی ذمہ داری نہیں ہے، یہاں سے وہاں تک ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ آپ کو ایسے ہی جانا پڑ رہا ہے۔

اچھا ہوتا آپ کو  جانے سے پہلے کسی  اہم فیصلے میں، بہت ہی بہترین قسم کا کردار ادا کرکے اور  آخر میں کوئی بہترین چیز چھوڑ کرکے جانے کا موقع مل گیا ہوتا تو آپ کو یقیناً ایک خاص اطمینان  ہوتا۔ لیکن شاید اس ایوان کے اراکین  کا  ہی  قصور رہا ہے کہ آپ  اس خوش قسمتی سے محروم رہ گئے۔کل تو لگ رہا  تھا کہ  شاید آج  یہ بھی  موقع چھوٹ جائے گا۔ لیکن چیئرمین صاحب نے کافی محنت کی،سب کو سمجھانے کی کوشش کی، سب کو ساتھ لینے کی کوشش کی،جناب وجے جی  بھی لگے رہے  اور آخر کار یہ ممکن ہوا کہ آج سبھی رخصت ہونے  والے اراکین اپنے احساس کو ظاہر کرپائیں گے۔ لیکن پھر بھی کسی  اہم فیصلے میں جو تعاون، تاریخ جس کو ہمیشہ یاد رکھتی ہے، وہ خوش نصیبی آپ کو ، جاتے وقت والا  ،درمیان میں تو آپ کو ضرور موقع ملا ہےجس کا آپ نے استعمال بھی کیا ہے، وہ ایک چھوٹ گیا ہے۔

طلاق ثلاثہ جیسا اہم فیصلہ جو کہ ہندوستان کی آنے والی تاریخ میں بہت اہم کردار ادا کرنے والا  ہے، اس کا فیصلہ کرنے کے عمل سے آپ محروم رہ گئے،  ایوان میں جو واپس آئے ہیں   ان کو تو یہ موقع ملے گا۔لیکن جو   رخصت ہو رہے ہیں ان کو شاید اس تاریخی اہم فیصلے سے  محروم رہناپڑا، اس  کے لئے بھی  کچھ نہ کچھ تو من میں کسک، آج نہیں تو دس سال، بیس سال، پچیس سال بعد ضرور رہے گی، ایسا میں مانتا ہوں  لیکن اچھا ہوتا یہ ساری چیزیں ہم ممکن  کرپاتے۔

میں پھر ایک  بار ان  معزز اراکین کو اپنی جانب سے  نیک خواہشات پیش کرتا ہوں  جو ا یوان سے رخصت ہورہے ہیں۔ میں آپ کے ایک ساتھی ہونے کے ناطے آپ سے ایک گزارش کروں گا کہ آپ یہ مت مانئے کہ ایوان کے دروازے بند ہونے سے اس پورے احاطے کے دروازے بند ہو گئے  ہیں۔ آپ کے لئے اس احاطے کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، وزیراعظم کا دفتر کھلا ہوا ہے۔

ملک کے مفاد میں  آپ کے دل میں جب بھی ، جو بھی خیال آئے ، آپ ضرور آئیں، مجھے اچھا لگے گا، آپ کو سننے کا، آپ کو سمجھنے کا ،اور آپ کے نظریات  کو، جہاں بھی ہوں گے  آپ تعاون دیں گے ۔ میں اس کو آگے پہنچانے کی ضرور کوشش کروں گا۔

میں پھر ایک بار آپ سبھی کو بہت بہت شکریہ کہتا ہوں، بہت بہت نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More