38 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

دو فریقی سیکورٹی تعاون سے متعلق پہلی ہند-چین اعلیٰ سطحی میٹنگ

Urdu News

نئی دہلی، مرکزی وزیر داخلہ جناب راج ناتھ سنگھ  نے آج نئی دہلی میں عوامی جمہوریۂ چین کے اسٹیٹ کونسلر اور پبلک سکیورٹی کے وزیر  جناب ژاؤ کے ژی کے ساتھ دو فریقی سیکورٹی تعاون سے متعلق پہلی  ہند – چین  اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی ۔ میٹنگ کے دوران فریقین  نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جن میں دو فریقی انسداد دہشت گردی تعاون شامل ہے۔ فریقین نے ہندوستان اور چین کے درمیان سکیورٹی تعاون کے شعبے میں بڑھتے ہوئے تعاون کا  خیر مقدم کیا۔

 دونوں  وزراء نے ہندوستان کی وزارت داخلہ اور چین کی پبلک سکیورٹی کی وزارت کے درمیان سکیورٹی تعاون سے متعلق ایک معاہدے پر دستخظ بھی کئے۔ اس معاہدے سے انسداد دہشت گردی ، منظم جرائم ، ڈرگ کنٹرول اور ایسے ہی دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط کرے گا  اور بات چیت کو  استحکام  دےگا۔

 جناب ژاؤ کے ژی 21 سے 25 ؍ اکتوبر 2018 تک ہندوستان کے دو فریقی  دورے پر ہیں ۔ جس کے دوران وہ ممبئی کا سفر بھی کریں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More