39 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

دونوں ملکوں کے صنعت اور تکنیکی چھوٹے صنعت کاروں کو شامل کرکے بھارت – اٹلی شراکت داری کو مستحکم بنایا جائے : ڈاکٹر ہرش وردھن

Urdu News

نئیدہلی۔ سائنس و ٹیکنالوجی ، زمینی علوم، ماحول ، جنگلات اور آب وہوا میں تبدیلی کی روک تھام کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ بھارت اپنے ترقیاتی مسائل کو حل کرنے کیلئے اختراعی طور طریقوں میں ٹیکنالوجی کااستعمال کرکے سماج کیلئے سائنس اور ٹیکنالوجی کو مزید کارآمد بنارہا ہے۔ انہوں نے یہ بات بھارت – اٹلی ٹیکنالوجی سربراہ میٹنگ کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس سلسلے میں انہوں نے بھارت اور اٹلی کے درمیان مزید تعاون کیلئے بھی کہا۔

وزیر موصوف نے بھارت- اٹلی دو طرفہ شراکت داری کو دونوں ملکوں کی صنعت اور تکنیکی چھوٹی صنعتوں کو مزید شامل کرکے مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ ان کا نظریہ تھا کہ اٹلی کو قابل استعمال تحقیق میں بڑے پیمانے پر تجربہ حاصل ہے اور اس کے پاس تحقیق کے نتائج کو تجارتی ٹیکنالوجی میں بدلنے کی اہلیت ہے نیز یہ کہ دونوں ملک اس سلسلے میں ایک شراکت داری قائم کرسکتے ہیں۔

24ویں بھارت – اٹلی ٹیکنالوجی سربراہ میٹنگ کے اختتامی اجلاس سے بھارت اور اٹلی کے وزرائے اعظم نے مشترکہ طور پر خطاب کیا۔

اپنے خطاب میں اٹلی کے وزیراعظم عزت مآب جناب جیوسیپّے  کونتے   نے کہا کہ بھارت اور اٹلی توانائی ، ریلویز اور حفظان صحت جیسے میدانوں میں ملکر کام کررہے ہیں۔ ان کا خیال تھا کہ ایسے بہت سے نئے شعبے کھل رہے ہیں جن میں تعاون کیا جاسکتا ہے۔ ان میں مصنوعی ذہانت ، روبوٹکس بغیر انسان والی ہوائی گاڑیاں اور دیگر شعبے شامل ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ اٹلی اس مہارت کا لین دین کرنا چاہتا ہے جو اس نے بھارت میں وراثتی یادگاری مقامات کے تحفظ جیسے شعبوں میں حاصل کی ہے۔ اس دورے کے دوران ایک اور  شعبہ جس پر خاص توجہ دی گئی وہ بھارت میں ڈیزائن شعبے میں تعاون تھا۔

سائنس وٹیکنالوجی کے محکمے کے سکریٹری پروفیسر آشوتوش شرما نے اجاگر کیا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی میں بھارت – اٹلی تعاون پچھلی چار دہائیوں سے جاری ہے اور اس میں تنوع پیدا ہوا ہے  جس کے تحت مختلف شعبوں میں تعاون کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال ایسے 30 پروجیکٹ ہیں جن پر بھارت اٹلی کے ساتھ ملکر کام کررہا ہے۔

ثقافت اور اقتصادی ترقی اور اختراع کے ڈائرکٹر جنرل جناب ون سین زو ڈیلوسا  ، اٹلی کے وزیر خارجہ اور سی آئی آئی کے صدر جناب راکیش بھارتی متل نے اس ڈیڑھ دن کی سربراہ میٹنگ کے اہم نکات بیان کیے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More