29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

دوسرا جنرل کے سندر جی میموریل لکچر

Urdu News

نئی دہلی، دوسرا جنرل کے سندر جی میموریل لکچرآج 27 اپریل 2019 کو  مانک شاہ سینٹر ، نئی دہلی میں منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت مہمان خصوصی تھے۔ تینوں سروسز کے حاضر اور سبکدوش افسران سمیت تھینک ٹینک اور تعلیمی اداروں سے منسلک افراد نے اس تقریب میں شرکت کی۔ لکچر کا آغاز فعال اور دور اندیش ، فوج کے 14 ویں سربراہ جنرل کے سندر جی کو یاد کرتے ہوا۔ جنرل کے سندر جی کو  پیار سے ۔فادر آف میکنائزڈ انفنٹری ریجیمنٹ بھی کہا جاتا ہے۔

جنرل کے سندر جی نے 1986 سے 1988 تک اپنی ملازمت کے دوران ہندوستانی فوج کے لیے مختلف ٹکنیکل اور آپریشنل اقدامات متعارف کرائے تھے۔ میکنائزڈ فورسز کا  اپنا تصور پیش کرنے کے بعد جنرل سندرجی نے میکنائزڈ انفینٹری ریجیمنٹ کو فروغ دینے  کام جاری رکھا۔ رفتار، ٹکنالوجی اور متحرک   ہتھیار  کے باعث  ہندوستانی فوج کا سب سے کم عمر وِنگ اب حملہ آور فوج کا اٹوٹ حصہ ہے۔

میموریل لکچر کا افتتاح لیفٹیننٹ جنرل پی سی تھیمیا کے استقبالیہ بیان سے ہوا ۔ اس کے بعد فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے کلیدی خطبہ دیا۔ جناب  نوتیج سرنا نے  ‘‘اکیسویں صدی میں ہندوستان کی قائدانہ حیثیت: اسٹریٹجک قیادت بشمول سفارتی  ، اطلاعاتی ، فوجی اور اقتصادی(ڈی آئی ایم ای)  پہلو  ’’ کے موضع پر ایک لکچر دیا ۔ اس کے بعد لیفٹیننٹ جنرل پی ایم ہریز، پی وی ایس ایم ، اے وی ایس ایم ، ایس ایم، وی ایس ایم (ریٹائرڈ) نے ‘‘ براسٹیکس سے ڈوکلام تک : ہماری اسٹریٹجک  فوجی قیادت میں حکمت اور ویژن کی اشد ضرورت’’ کے موضوع پر تقریر کی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More