26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

دنیا کی ملکی تعمیرات ڈجیٹل اقدام’’اسمارٹ انڈیاہیکیتھان-2017‘‘ ایک زبردست کامیابی تھی : پرکاش جاؤڈیکر کا بیان

Urdu News

نئی دہلی، اسمارٹ انڈیا ہیکیتھون -2018 (سافٹ ویئر ایڈیشن) کے عظیم فائنل کا انعقاد ملک بھر کے 28 منظورہ شدہ مقاما ت پر 30 اور 31 مارچ2018 کو کیا جائے گا۔ اس کا اعلان انسانی وسائل کے فروغ کے وزیر جناب پرکاش جاؤڈیکر نے کل نئی دہلی میں میڈیا کو تفصیل بتاتے ہوئے کیا۔اسمارٹ انڈیا ہیکیتھون انسانی وسائل کے فروغ کی وزارت  ملکی تعمیر کی دنیا کی سب سے بڑی ڈجیٹل پہل ہے۔وزیر موصوف نے کہا کہ یہ نظریہ نوجوان طلباء کی تخلیقی توانائی کو اپنے ملک کی ترقی کے لئے استعمال کرنے کے لئے روبہ عمل لایا جارہا ہے۔

جناب پرکاش جاؤڈیکر نے انکشاف کیا کہ اسمارٹ انڈیا ہیکیتھون -2017 کی زبردست کامیابی کے بعد ہم نے اسمارٹ انڈیا ہیکیتھون -2018 کے ایڈیشن کا آغاز کیا تھا۔ وزیر موصو ف کو امیدہے کہ مختلف وزارتوں اور محکموں کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے مٹھی بھر طلباء کے  ذریعے لئے گئے حل بہت مفید ثابت ہوں گے۔اس سال کی پہل میں سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر ، دونوں ایڈیشن شامل ہے، جس میں ریاستوں کے ذریعے شرکت کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ایس آئی ایچ -2018 کے لئے27 مرکزی وزارتوں ؍محکموں کی  طرف سے تصدیق کی جاچکی ہے اور 17 ریاستی حکومتوں نے 900 سے زیادہ مسائل کے بارے میں بیانات بھیجے ہیں۔ ان مسائل کے بیانات کی جانچ کرنے کے بعد 408 مسائل کو ہم نے ہیکیتھون کے منتخب کیا ہے اور انہیں ہم نے مائی جی او وی  پلیٹ فارم پر ڈل دیا ہے۔

وزیر موصوف نے مزید کہا کہ ایس آئی ایچ- 2018 کے لئے ہم نے 17400 سے زیادہ ٹیمیں موصول ہوئی ہیں، جس میں تقریباً انجینئرنگ ، مینجمنٹ اور ایم سی اے کے ایک لاکھ سے زیادہ طلباء شرکت کریں گے۔ ہم نے شرکت کرنے والوں کی جانچ کرلی ہے اور گرینڈ فائنل کے لئے 1296شرکت کرنے والوں کو منتخب کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایس آئی ایچ -2018 دو مقابلوں پر مشتمل ہوگا، جن میں سافٹ ویئر ہیکیتھون اور ہارڈ ویئر ہیکیتھون شامل ہے۔سافٹ یئر ہیکیتھون مقابلے کا فائنل راؤنڈ 30 اور 31 مارچ 2018 کو ملک بھر میں موجود 28 نوڈل مراکز پر مسلسل 36 گھنٹے تک جاری رہے گا۔

تقریباً 8 ہزار طلباء درج شدہ 340 سافٹ ویئر کے مسائل کا حل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔پچھلے سال کی طرح اس سال بھی ہر سینٹر پر مختلف زمروں کے لئے انعامات دیئے جائیں گے اور اس کے علاوہ ایچ آر ڈی کی وزارت  اس بات کو یقینی بنانے کے لئے ایس آئی ایچ -2018 سے منتخب ٹیموں کو یقینی بنانے کے لئے ڈی ایس ٹی کو استعمال کیا جائے گا۔

ایس آئی ایچ-2017 کی تفصیل بتاتے ہوئے جناب پرکاش جاؤڈیکر نے کہا کہ اسمارٹ انڈیا ہیکیتھون -2017 کے پہلے ایڈیشن میں 29 مرکزی وزارتوں سے 598 مسائل کے بیانات ملے تھے۔ ان مسائل کو مائی جی او وی کی ویب سائٹ پر ڈالا گیا ہےا ور تمام تکنیکی اداروں کے طلباء کو 25 سے زیادہ ورکشاپ میں شرکت کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔

یکم اپریل 2017 کی شام کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے طلباء کو خطاب کیا تھا اور انہیں ملک کے لئے کام کرنے کی تحریک دلائی تھی۔ انہوں نے ایس آئی ایچ-2017 کی پہل پر نظریے کی بھی ستائش کی تھی۔ایس آئی ایچ-2017 کے عظیم فائنل کا انعقاد  ایک ساتھ 26 مختلف شہروں میں کیا گیا تھا، جس میں 9ہزار سے زیادہ طلباء نے بلا رکے مسلسل 36 گھنٹے تک کام کیا تھا۔

مختلف وزارتوں نے 56 ٹیموں سے تعاون کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ پروجیکٹوں کو آگے بڑھانے کے لئے وزارتوں  کے ذریعے منتخب ٹیموں کو تین تین لاکھ روپے گرانٹ کے طورپر دیئے جائیں گے، جس میں تمام 6 ممبروں کے لئے 6 مہینے کا 5000 روپے ماہانہ اسٹائپنڈ بھی شامل ہوگا۔

15 مارچ2018ء کو ایم ایچ آر ڈی کے وزیر مملکت جناب ستیہ پال سنگھ 15 ٹیموں سے ویڈیوں کانفرنسنگ کےذریعے ذاتی طورپر  بات چیت کریں گے اور ان کی پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More