32.1 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

دلی –این سی آر اور ہریانہ سمیت ملک میں کہیں بھی دسویں کلاس کا ریاضی کا پیپر دوبارہ نہیں ہوگا

Urdu News

نئی دہلی، سکینڈری تعلیم کے لئے سینٹرل بورڈ (سی بی ایس ای) نے دلی –این سی آر اور ہریانہ میں دسویں کلاس کا ریاضی کا امتحان دوبارہ نہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس لئے اب ملک کے کسی بھی  علاقے میں دسویں کا حساب کا امتحان دوبارہ نہیں کرایا جائے گا۔ اس سے پہلے 30 مارچ 2018 کو سی بی ایس ای نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ دسویں کلاس کا دوبارہ  امتحان انکوائری کے بعد ضرورت پڑنے پر دلی –این سی آر اور ہریانہ میں کرایا جائے گا۔

بورڈ نے کہا ہے کہ پولیس کی جاری تحقیقات سے دستیاب میٹیریئل اور   ان پٹ پر مبنی انکوائری اور تجزیوں سے یہ پتہ چل رہا ہے کہ  ریاضی کا جو پیپر افشا ہوا ہے اس سے مبینہ طور پر صرف چند لوگ ہی مستفید ہوئے ہیں۔ اسی دوران بورڈکو مسلسل شراکت داروں کی طرف سے شکایت موصول ہو رہی ہیں  جن سے طلبا میں دسویں کلاس کے ریاضی کے امتحان کے بارے میں غیر یقنی کیفیت اور پریشانی کا پتہ چلتا ہے۔ بورڈ کو   ہمارے کونسلنگ ہیلپ لائن ڈیسک پر  ایک ہزار سے زیادہ کالس موصول ہوئیں جن میں اس بات کی جانکاری مانگی گئی  کہ کیا دس ویں کلاس کا ریاضی  کا امتحان دوبارہ منعقد ہوگا اور ان کالس میں  امتحان کے دوبارہ منعقد کرانے کے لئے تاریخوں کے اعلان کے لئے بھی درخواست کی گئی۔ طلبا کے مفاد کا خیال رکھتے ہوئے  بورڈ نے دلی –این سی آر اور ہریانہ میں دسویں کلاس کا ریاضی کا پیپر دوبارہ نہ کرانے کا فیصلہ کیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More