28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

خواتین کے لئے پریشانی کی حالت میں موبائل فون میں ( پینک بٹن ) خطرے کا الارم لازمی قرار

Urdu News

نئی دلّی ،  امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب ہنس راج گنگا رام اہیر نے گزشتہ روز ایک سوال کے تحریری جواب میں راجیہ سبھا کو مطلع کیا کہ حکومت ہند نے بھارت میں فروخت کئے جانے والے تمام موبائل فونوں کے لئے پینک بٹن یعنی خطرے کا الازم کا وجود لازمی قرار دے دیا ہے جسے خواتین سمیت کوئی بھی فرد خطرے کی صورت میں استعمال کر سکتا ہے ۔ ٹیلی مواصلات کے محکمے نے 22 اپریل ، 2016 کو ایک گزٹ نوٹی فکیشن جاری کر کے تمام نئے موبائل ہینڈ سیٹوں میں یکم جنوری ، 2017سے پینک بٹن یعنی خطرے کا الارم لازمی قرار دیا تھاجس کی تاریخ میں توسیع کر کے اسے 28 فروری ، 2017 کر دیا گیا تھا ۔ وزارت داخلہ نربھیا فنڈ اسکیم کے تحت ایک پروجیکٹ پر عمل در آمد کر رہا ہے جس کا نام ایمرجنسی رسپانس سپورٹ سسٹم ( ای آر ایس ایس ) ہے ۔ اس کے تحت ایک سنگل نمبر 112 کے ذریعہ ہنگامی حالات میں موبائل فون کے پینک بٹن کے ذریعہ ایمرجنسی مدد طلب کی جا سکتی ہے ۔
ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پریشانی کی حالت میں کی گئی کال پر کمپیوٹر کے ڈسپیچ سپورٹ سسٹم کے ذریعہ مدد فراہم کی جائے گی ۔ یہ پروجیکٹ نربھیا فنڈ اسکیم کے تحت خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزارت کے تعاون سے چلایا جا رہا ہے ۔ خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزارت نے 28 نومبر ، 2018 کو اسے کل ہند پیمانے پر لانچ کئے جانے کی درخواست کی تھی ۔ ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ای آر ایس ایس کا قیام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی تیاری کی بنیاد پر عمل میں لایا جا رہا ہے ۔ تا حال ای آر ایس ایس پر ہماچل پردیش اور نا گالینڈ کی ریاستوں میں بالترتیب نومبر اور دسمبر ، 2018 میں عمل دآ امد شروع ہو گیا ہے ۔
اس سسٹم کے نا جائز استعمال کی روک تھام کے لئے ای آر ایس ایس کا ایک نگرانی میکنزم موجود ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More