27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

خلیج پاک میں ماہی گیروں پر مبینہ فائرنگ سے انکار

Denial of alleged firing on fishermen in Palk Bay
Urdu News

نئی دہلی، نومبر۔خلیج پاک میں آئی ایم بی ایل سے دور پٹرولنگ کر رہا ساحلی محافظ  دستے کا جہاز  معمول کے مطابق  13 نومبر 2017 کو 14:40 بجے ماہی گیری  کے کام آنے والی کشتی ‘جے ہووا جی رِیہہ’، رجسٹریشن نمبر آئی این ڈی –ٹی این-09-ایم ایم-221 کی جانچ پڑتال کر رہا تھا۔ یہ کشتی پیئر ٹرولنگ میں مصروف تھی، جس کی  اجاز ت تمل ناڈو کے پانی میں نہیں ہے۔

ساحلی محافظ دستے کے جہاز کو اپنی طرف بڑھتا ہوا دیکھ کرماہی گیری کے کام میں مستعمل کشتی ‘ جے ہوو جی رِیہہ’، منظر سے بھاگ کھڑی ہوئی اور  اپنے جال پانی ہی میں چھوڑ دیا اور ساحلی محافظ دستے کے جہاز کے ذریعے بار بار محتاط کئے جانے کے با وجود نہیں رکی۔ پیچھا کرنے کے دوران  کشتی ساحلی محافظ دستے کے جہاز سے ٹکرا بھی گئی۔ 50 منٹ تک پیچھا کرنے کے بعد کشتی کو آخر کار روکا گیا اوراس کی جانچ پڑتال کی گئی اور اسے یہ انتباہ بھی دیا گیا کہ جب بھی ساحلی محافظ دستے کے جہاز کے ذریعے چیکنگ کیلئے رکنے کو کہاجائے، تورُک جایا جائے۔

فشنگ بوٹ ‘جے ہووا جی رِیہہ’کو روکنے کا کام اور اس کے بعد کی جانچ پڑتال ہندوستانی محافظ دستے کے معیاری آپریٹنگ طریقۂ کار( ایس او پی ) کے مطابق پُر امن طریقے سے کی گئی۔ ہندوستانی محافظ دستے نے کسی طاقت کا استعمال نہیں کیا یا کوئی فائرنگ نہیں کی۔

لہذا فشنگ بوٹ ‘جے ہووا جی رِیہہ’کے ذریعے ماہی گیروں کو کسی طرح کا کوئی زخمی پہنچائے جانے سے متعلق کسی بھی الزام کی  ساحلی محافظ دستہ مکمل طور پر  تردید کرتا ہے، کیونکہ جانچ پڑتال کا کام ایس او پی کے مطابق پُرامن طریقے پر انجا م دیا گیا  تھا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More