26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

خزانے اورکارپوریٹ امور کے مرکزی وزیر کو مسابقتی قانونی جائزہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی

Urdu News

نئی دہلی: سکریٹری ( کارپوریٹ امور) جناب انجیتی سری نواس نے آج مرکزی وزیرخزانہ اورکارپویٹ امورکی وزیرمحترمہ نرملا سیتارمن کو  مسابقتی  قانونی جائزہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کی:

کمیٹی نے مختلف شراکت داروں جن میں انڈسٹری چیمبرس ( صنعتی چیمبرس ) ، پیشہ ورانہ ادارے ، حکومت کے ادارے / وزارتیں ، غیرسرکاری تنظیمیں اورماہرین شامل ہیں ، سے مشورہ کیاہے ۔ کمیٹی نے کاروبار/تجارت کرنے میں آسانی کوفروغ دینے ، اسٹارت اپس کی حوصلہ افزائی اورنئی معیشت کے چیلنجوں سے نمنٹنے پرتوجہ دی ہے ۔ مسابقتی قانونی جائزہ کمیٹی کی اہم سفارشات اس طرح ہیں ۔

1۔انضمام اورحصول بڑی اکثریت کے لئے تیزرفتارریگولیٹری منظوری کے قابل / اہل بنانے کے لئے مرکب معلومات کے ایک ‘‘گرین چینل ’’ سے متعارف کراناہے جس میں مقابلے کے قابل ستائش منفی اثرات سے متعلق کوئی بڑی تشویشات نہیں ہوسکتی ہیں ۔ اس کا مقصد درست یامکمل معلومات کی فراہمی نہ کرنے کے سخت نتائج کے ساتھ انکشاف پرمبنی نظام کی جانب بڑھنا۔

2۔انسالوینسی اوردیوالیہ پن ( بینک رپسی ) کوڈ کے تحت انسالوینسی ریزولوشن پروسیس سےپیداشدہ  مجموعے ( کامبی نیشز) ببھی ‘‘گرین چینل’’ کی منظوری کے اہل ہوں گے۔

3۔مسابقتی ایکٹ کے تحت اپیلوں کی سماعت کے لئے این سی ایل اے ٹی میں ایک وقف شدہ بینج سے متعارف کرانا۔

4۔‘‘حب اوراسپوک ’’ معاہدوں کی نشاندہی کرنے کے لئے ایکسپریس پروویژنز ( دفعات ) کاتعارف نیزایسے معاہدوں کو جوعمودی افقی یاعمودی مخالف مسابقتی ڈھانچے میں فٹ نہیں ہیں ، اور جو کاروباری ڈھانچوں اورماڈلوں سے متعلق معاہدوں کو نئے دورکے بازاروں کے مترادف رکھتے ہیں ، کااحاطہ شامل ہے ۔

5۔مخالف مسابقتی معاملات کو تیزی سے حل کرنے کے مفاد میں ‘‘ تصفیہ اوروعدوں ’’ کے نفاذ کا اضافی انفورسمنٹ میکنزم بنانا۔

6۔انضمام کی اطلاعات کے لئے ضروری تھریش ہولڈ، ڈیل ویلیوتھریش ہولڈکے تحفظ کے اہل بنانے کی تجویز۔

7۔سی سی آئی زیادہ شفافیت اور تیز ترفیصلہ سازی کو یقینی بنانے کے لئے جرمانے کے نفاذ سے متعلق رہنما خطوط جاری کرتاہے ، جس سے کاروباری اداروں کی تعمیل کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے ۔

8۔مکمل وقتی ممبران پرعدالتی فرائض چھوڑ کروکالت اوراردقانون ( کو اسی لیجسلیٹو) سازی کے کاموں کو نگرانی کے لئے گورننگ بورڈ کی تشکیل سے سی سی آئی کے ڈھانچے کو مضبوط  بنانا۔

9۔ڈی کے دفترکو سی سی آئی کے ساتھ بطور‘‘انویسٹی گیشن ڈویژن ’’ ضم کرنا کیونکہ یہ سی سی آئی کو مخالف مینڈیٹ کے بجائے تفتیش کارکوخارج کرنے میں مدد فراہم کرتاہے ۔تاہم فعال خود مختاری کا تحفظ کیاجاناچاہیئے ۔

10۔ غیرفیصلہ کن کاموں جیسے تحقیق ، ایڈووکیسی وغیرہ اورریاستی حکومتوں اورریگولیٹرس کے ساتھ تعامل کے لئے علاقائی سطح پرسی سی آئی کے دفاتر کھولنا۔

          حکومت نے موجودہ مسابقتی قانون کے فریم ورک کا جائزہ لینے اور معیشت کے نئے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے نیز اس فریم ورک کو مزید مستحکم کرنے کے لئے سفارشات یاتجاویز کی تشکیل کے لئے یکم اکتوبر ، 2018کو مسابقتی قانونی جائزہ کمیٹی کا قیام کیا۔ اس کمیٹی کی تشکیل جناب انجیتی شری نواس ( سکریٹری برائے وزارت کارپوریٹ امور ) کی سربراہی میں مختلف ممبران یعنی جناب اشوک کمارگپتا ( چیئرپرسن سی سی آئی ) ، ڈاکٹرایم ایس ساہو ، ( چیرپرسن آئی بی بی آئی ) جناب ہیگریو کھیتان ،( ایم /۔ایس کھیتان اینڈکمپنی ) ، محترمہ پلوی شاردل شیراف ، ( ایم /ایچ شاردل امرچند ، منگل داس ایند کمپنی ، ڈاکٹرہرش وردھن سنگھ ( اکدھوج ایڈوائزری ایل ایل پی ) ، ڈاکٹرایس چکراوتھی ( سبکدوش آئی اے ایس ) ، ڈاکٹرآدتیہ بھٹاچاریہ ( پروفیسرمعاشیات ، دہلی اسکول آف اکونامک ) ، شری آنند پاٹھک ( پی اے لأ  آفیسیز ) ، جناب کے وی آرمورتی ( جوائنٹ سکریٹری ، این سی اے اوررکن سکریٹری ) پرمشتمل ٹیم کے ساتھ قائم کی گئی ۔

مکمل رپورٹ ایم سی اے کی ویب سائٹ پردستیاب ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More