26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

خزانہ کی مرکزی وزیر نرملا سیتا رمن نے ریاستوں؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزراء خزانہ کے ساتھ بجٹ کے پہلے میٹنگ کی

Urdu News

نئی دہلی، خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے آج یہاں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزراء خزانہ کے ساتھ بجٹ سے پہلے کا صلا ح ومشورہ کیا۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/CLP_3544(1)DOSX.JPG

میٹنگ گوا، ہریانہ اور پڈوچیری کےوزراء اعلیٰ،اروناچل پردیش،  بہار، تمل ناڈو اور تریپورہ کے نائب وزراء اعلیٰ نے شرکت کی۔ ساتھ ہی ساتھ 17 کے وزراء خزانہ اور وزراء ، جنہوں نے اپنی اپنی ریاستوں کی نمائندگی کی نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔ مرکزی حکومت و ریاستوں کے سینئر افسران  نےبھی اس میں شرکت کی۔ میٹنگ میں خزانہ اور کارپوریٹ امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب انوراگ ٹھاکر نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر محترمہ سیتا رمن نے کوآپریٹیو وفاقیت کی مرکزی حکومت کے فلسفے سے مطلع کیا اور ان اقدامات سے بھی آگاہ کیا جو معیشت کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے کررہی ہے۔ ریاستی سرکاروں نے اس موقع کا خیر قدم کیا جو انہیں ان کے خیالات پیش کرنے کے لئے دیاگیا تھا۔ انہوں نے مالی پالیسی اور درکار وسائل سرمایہ کاری اور ترقی سے متعلق اپنی تجاویز بھی پیش کیں اور ان کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے 50 کھرب ڈالر کی معیشت کے حصول کے لئے ریاستوں اور مرکز کے درمیان تعاون کو مستحکم کرنے کے لئے بہت سے اقدامات بھی تجویز کیے۔

وزیر خزانہ نے میٹنگ میں ریاستوں؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے پیش کئے گئے اقدامات اور تجاویز کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے جو میمورنڈم پیش کئے گئے ہیں ان پر مناسب ڈھنگ سے غور کیا جائے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More