33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

خزانہ اور کارپوریٹ امور کے وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال سی ایس آر کا خلاصہ جاری کرنے کی کل رسم انجام دیں گے

Urdu News

نئی دلّی ،  کارپوریٹ امور اور خزانہ کے وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال کل یعنی 12 جولائی 2017  کو ہریانہ کے گڑگاؤں ضلع میں منیسر کے مقام پر انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ افیئرس (ایچ سی اے) کے کیمپس میں سی ایس آر کا خلاصہ جاری کریں گے، جس کا موضوع ہے: کل کے ہندوستان میں بہترین عمل۔

انڈین سوشل رسپانسبلٹی نیٹ ورک (آئی ایس آر این) جو کارپوریٹ سوشل رسپانسبلٹی (سی ایس آر) اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ افیئرس (ایچ سی اے) کا ایک فورم ہے، خلاصہ جاری کرنے کی اس تقریب کا مشترکہ طور پر انتظام کررہا ہے۔ اس کا مقصد سی ایس آر پروجیکٹوں کے تحت اور قوم کی تعمیر اور دیرپا ترقی کی کوششوں میں سی ایس آر کی خدمات کو اجاگر کرنا ہے۔

آئی ایس آر این اور ایچ سی اے بھی سی ایس آر کے شعبے میں مشترکہ کوششوں کو آگے لے جانے کے لئے اقرارنامے پر دستخط کریں گے۔

پارلیمنٹ کے ممبر اور آئی ایس آر این کے نائب چیئرپرسن ڈاکٹر ونے سہسرابدھے مہمان خصوصی ہوں گے۔ آئی آئی سی اے کے ڈی جی اور سی ای او جناب سنیل اروڑا خیرمقدمی کلمات ادا کریں گے۔ آئی ایس آر این کے سی ای او جناب سنتوش گپتا افتتاحی تقریر کریں گے اور سی ایس آر کے خلاصہ کی ترتیب کے عمل کو اجاگر کریں گے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More