31 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

حکومت کے لئے انسٹا گرام ابھرتے ہوئے نئے ہندستان کی کہانی بیان کرتی ہے: جناب ونکیانائیڈو

सरकार के लिए इंस्‍टाग्राम उभरते नए भारत की कहानी की अभिव्‍यक्‍ति: श्री वेंकैया नायडू
Urdu News

نئی دہلی،  اپریل ،   وزیرا طلاعات   ونشریات جناب وینکیا نائیڈو  نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا، حکومت  کی مواصلاتی  ضروریات  کو پورا کرنے کےلئے ایک طاقت ور آلہ ہے اوروزیراعظم کےنظریے  ‘‘کم سے کم  حکومت  ،زیادہ سے زیادہ حکمرانی’’  کو نافذ  کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ابھرتے ہوئے    نئے ہندستان  کےلئے  یکسر تبدیلی لانے اور ایک کیٹالسٹ کی طرح کام کرنے کےلئے بھی بہت    اہم ہے۔

انہوں نے  یہ بات آج یہاں ‘‘بہتر سرکاری مواصلات کے لئے  انسٹا گرام   پرورکشاپ’’ کے افتتاح کےموقع پر  کہی۔ اس موقع پر اطلاعات  و نشریات  کے وزیر مملکت کرانل  راجیہ وردھن  راٹھور ، پی آئی  بی کے پی جی ڈی بی  جناب فرینک  نورونوحا اور وزارت اور پی آئی بی کے دیگر  سینئر حکام  بھی موجود تھے۔

 انسٹا گرام کی اہمیت  اور رول پر زور دیتے ہوئے  جناب نائیڈو نے کہا کہ  یہ میڈیم حکومت  کے لئے عوام اور دیگر شراکت داروں نیز ڈیجیٹل  استعمال   کرنے والی نئی پیڑھی  کے ساتھ  بصری  اور سمعی مواصلات کے لئے ایک مناسب مقام بن گیا ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More