39 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

حکومت چھوٹے تاجروں اور خردہ فروشوں کو ہر طرح کی امداد اور تعاون فراہم کرے گی : پیوش گوئل

Urdu News

نئی دہلی، کامرس و صنعت اور ریلوے مرکزی وزیر  جناب پیوش گوئل نے آج نئی دلی میں کِرانا اسٹور تاجروں اور خردہ فروشوں کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ کی۔ اس موقع پر کامرس و صنعت کے وزیر مملکت ہردیپ سنگھ پوری، کامرس و صنعت کے وزیر مملکت سوم پرکاش بھی موجود تھے۔

جناب پیوش گوئل نے ای-کامرس کے معاملوں پر مذاکرات کیلئے اِن نمائندوں کو شامل کرنے کی غرض سے ان سے تبادلۂ خیال کیا اور چھوٹے تاجروں کی طاقت اور کمزوریوں کا پتہ لگانے کیلئے بھی ان سے بات چیت کی۔ وزیر موصوف نے چھوٹے اسٹوروں، تاجروں اور خردہ فروشوں کے امکانات پر بھی غور کیا، جو ای-کامرس پلیٹ فارم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ انہوں نے چھوٹے  تاجروں اور خردہ فروشوں سے اپیل کی کہ وہ  جی ای ایم پلیٹ فارم کو اپنائیں، جس نے 25000کروڑ کا ٹرن اوور کا نشانہ حاصل کر لیا ہے۔

کامرس اور صنعت کے وزیر نے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ کھل کر بات کریں اور اپنے خدشات ان کے سامنے رکھیں تاکہ کامرس اور صنعت کی وزارت اور حکومت کے دیگر محکمے ان خدشات کو دور کرسکیں۔

کرانا اسٹوروں، تاجروں اور خردہ فروشوں کی ایسوسی ایشنوں  کے نمائندوں نے برابر کا موقع دینے کی ضرورت اور غیر مسابقتی اقدامات جیسے بہت کم قیمتیں طے کرنا اور دیگر امتیازی طریقۂ کار کے اثرات پر تبادلۂ خیال کیا، جوکہ غیر ملکی  مسابقت سے انہیں درپیش ہے۔

کامرس اور صنعت کے وزیر نے ایک بار پھر اس بات کو دوہرایا کہ ہندوستان غیر ملکی کمپنیوں کی طرف سے کثیر برانڈ خردہ کی اجازت نہیں دے گا اور بی ٹو بی کی آڑ میں کثیر برانڈ خردہ کے لئے داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ کامرس کے وزیر نے شرکاء کو یقین دلایا کہ ان کی طرف سے ایک ایک نکتے کو اٹھایا جائے گا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ انتہائی کم قیمت یا مقررہ تاریخ سے قبل متعین کردہ قیمت کی اجازت نہیں دی جائے گی اور کوتاہی کرنے والوں کیخلاف ضروری کارروائی کی جائے گی۔ جناب پیوش گوئل نے مزید کہا کہ حکومت ہند چھوٹے تاجروں اور خردہ فروشوں کو ہر طرح کی امداد اور تعاون فراہم کرے گی تاکہ  ان کے کاروبار میں اضافہ ہو۔

جناب پیوش گوئل نے مزید کہاکہ الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کی جانب سے قانون میں ڈاٹا کے پہلو پر غور کیاجا رہا ہے۔ انہوں نے کرانا اسٹوروں ، تاجروں اور خردہ فروشوں  کی ایسوسی ایشنوں کے نمائندوں سے درخواست کی کہ وہ بغیر کسی تاخیر کے 5 دن کے اندر ای-کامرس پالیسی کے مسودے  کے لئے تمام تجاویز بھیجیں۔ وزیر موصوف نے کہاکہ ای کامرس پالیسی   کواسی وقت ہی حتمی شکل دی جائے گی، جب ایک ایک تجویز پر غور کر لیا جائے گا، جو صنعت اور اندرونی تجارت کے فروغ کی محکمے کی طرف سے وصول کی گئی ہیں۔

جناب پیوش گوئل نے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے لئے  زور دیااور کہاکہ چھوٹے خردہ فروش اورکسان اور کرانا اسٹورجدید ٹیکنالوجی کا استعمال کریں اور مُدرا جیسی حکومت ہند کی اسکیموں کا فائدہ اٹھائیں تاکہ ان کے کاروبار میں بہتری آئے، ان کی دکانوں میں تیزی سے خریداری ہو اور اعلیٰ معیار کی مصنوعات کو اسٹور کرکے اسٹاک میں بہتری آئے اور ان کے ذریعے ملازمت میں رکھے گئےلوگوں کو فائدہ پہنچے۔

وزیر موصوف نے واضح کیا کہ ضابطوں اور قوانین  کے ذریعے زیادہ کنٹرول  کر کے ہی  کچھ پوائنٹ میں مدد مل سکتی ہے، لیکن طویل مدتی فائدے کے لئے مختصر مدت کی تکلیف کو برداشت کرنا ہوگا اور ہندوستان الگ تھلگ نہیں رہ سکتا اور وہ 5 ٹریلین کی معیشت بننے کے لئے ایک عالمی ویلیو چین کا حصہ ہوگا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More