42 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

حکومت نے اپنی موجودہ ایم ایس پی اسکیموں کے مطابق کسانوں سے 21-2020 خریف فصلوں کی خرید ایم ایس پی پر جاری رکھی

Urdu News

خریف مارکیٹنگ سیزن 21-2020 ابھی شروع ہوا ہے اور حکومت اپنی موجودہ ایم ایس پی اسکیموں کے مطابق ہی کسانوں سے خریف کی فصلوں کی خرید کم سے کم امدادی قیمت پر کررہی ہے۔

ریاستوں کی تجویز کی بنیاد پر تمل ناڈو، کرناٹک، مہاراشٹر، تلنگانہ اور ہریانہ ریاستوں کو خریف سیزن 21-2020 کے لئے 14.09 لاکھ میٹرک ٹن دال اور تلہن کی خرید کی منظوری دی گئی ہے۔ دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے خریف دلہن (دال) اور تلہن کی بکری کے لئے تجویز کے وصول ہونے پر ہی منظوری دی جائے گی اور اگر نوٹیفائیڈ ہارویسٹنگ (کاشتکاری) مدت کے دوران بازار کی شرحیں اس کے ایم ایس پی سے نیچے چلی جاتی ہیں تو پھر ایف اے کیو گریڈ کی خرید ایم ایس پی کے مطابق کی جائے گی۔

28 ستمبر 2020 تک حکومت نے اپنی نوڈل ایجنسیوں کے ذریعے 46.35 میٹرک ٹن مونگ کی خریداری کی جس کی ایم ایس پی ویلیو 33 لاکھ روپے ہے اور اس سے تمل ناڈو میں 48 کسانوں کو فائدہ ہوا ہے۔ اسی طرح آندھرا پردیش، کرناٹک، تمل ناڈو اور کیرالہ کے لئے 1.23 لاکھ میٹرک ٹن کی منظوری کو مقدار کے تحت کرناٹک اور تمل ناڈو میں 52.40 کروڑ روپے کی ایم ایس پی پر 5089 میٹرک ٹن کوپرا (بارہمسی فصل) کی خرید کی گئی، اس سے 3961 کسانوں کو فائدہ ہوا ہے۔

خریف مارکیٹنگ سیزن 21-2020 کے دوران دھان کی خریداری پنجاب اور ہریانہ میں 26ستمبر 2020 سے شروع ہوگئی ہے۔ 28 ستمبر 2020 تک ہریانہ میں 3164 میٹرک ٹن دھان کی خرید کی گئی اور پنجاب میں 13256 میٹرک ٹن کی خرید کی گئی۔ اس طرح 16420 میرٹن ٹن دھان کی کل خرید کی گئی۔ 1888 روپے فی کوئنٹل کی ایم ایس پی پر ہریانہ اور پنجاب کے 1443 کسانوں کو 31 کروڑ روپے کا بھگتان کیاگیا ہے۔ باقی ریاستوں کے لئے بھی دھان کی خرید 28ستمبر 2020 سے شروع ہوچکی ہے۔

21-2020 سیزن کے لئے کپاس کی خرید پہلی اکتوبر 2020 سے شروع ہوگی اور کاٹن کارپوریشن آف انڈیا پہلی اکتوبر 2020 سے ایف اے کیو گریڈ کی کپاس کی خریداری شروع کرے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More