41.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

حکومت، نیفیڈ میں موجود اپنے وافر ذخیرے سے پیاز کی روزانہ سپلائی میں جامع اضافہ کرے گی

Urdu News

نئی دہلی، محکمہ امور صارفین نے آج سیکریٹری امور صارفین جناب اویناش کے سریواستو کی چیئرمین شپ میں تمام شراکت داروں کے ساتھ ضروری ایشیاء جیسے پیاز، دالیں اور تلہن کی قیمتوں کاجائزہ لیا۔ کمیٹی نے دہلی حکومت کے پاس موجود پیاز کے وافر ذخیرے سے پیاز کی روزانہ سپلائی میں جامع اضافہ کرنے کافیصلہ لیا اور نیفیڈ کو ہدایت دی کہ وہ پی  ایس ایف وافر ذخیرے سے پیاز کی وافر سپلائی جاری کرے تاکہ مناسب داموں پر پیاز کی دستیابی کو یقینی بنایاجاسکے۔ کمیٹی نے بتایا کہ پیاز کی برآمد مفت( اوپن جنرل لائسنس کے تحت) ہے اور فی الحال حکومت کے پاس پیاز کاوافر ذخیرہ موجود ہے۔ اگر ضرورت ہوئی تو پیاز کی سپلائی میں مزید اضافہ کیاجائے گا۔

 اس میٹنگ میں دہلی اور دہلی کے اردگرد مختلف ریاستوں کے پولیس نمائندے بھی موجود تھے اور انہیں پابندی کے ساتھ میٹنگیں کرنے اور خصوصی طور پر دہلی۔ این سی آر میں اور عام طور پر اپنی متعلقہ ریاستوں میں ذخیرہ اندوزی پر نظر رکھنی ہے  اور نگرانی کرنی ہے۔دہلی کی تمام پڑوسی ریاستوں کے پولیس حکام نے بھی ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں پر ان کے پاس دستیاب ڈیٹا مشترک کیا تاکہ بین۔ ریاستی اینفورسمینٹ کو مزید موثر بنایا جاسکے۔ کمیٹی نے ٖپڑوسی ریاستوں کے پولیس افسران کو دہلی۔ این سی آر میں تمام ناکوں اور داخلہ راستوں پر اچھی طرح سے جانچ کرنے کی ہدایت دی تاکہ مصنوعی کمی دکھانے کے لئے پیاز کے ذخائر کو نہ روکا جائے اور سپلائی کو یقینی بنایاجاسکے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More