26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جے پی نڈانے ایچ آئی وی / ایڈز ( پی ایل ایچ آئی وی ) سے متاثرہ لوگوں کے لئے وائرل لوڈ ٹسٹ کا آغاز کیا

Urdu News

نئی دلّی ، صحت اور خاندانی  فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر جناب جے پی نڈا نے آج یہاں ایک تقریب  کے دوران ایچ آئی وی / ایڈز (پی ایل ایچ آئی وی ) سے متاثرہ تمام لوگوں کے لئے وائرل لوڈ ٹسٹنگ کا آغاز کیا  ۔  یہ وائرل  لوڈ ٹسٹنگ کی مفت   سہولت  سال میں ایک مرتبہ ملک میں  12 لاکھ  پی ایل ایچ آئی وی سے متاثرہ لوگوں کے علاج کے لئے   دستیاب ہو گی ۔  جناب نڈا نے مزید اعلان کیا کہ    سب کے لئے  علاج کے بعد  ایچ آئی وی سے متاثرہ لوگوں کے علاج اور نگرانی میں وائرل لوڈ ٹسٹ  ایک بڑا قدم ہے ۔  اس موقع پر صحت  و خاندانی فلاح و بہبود  کی مرکزی وزیر مملکت  محترمہ انوپریہ پٹیل  بھی موجود تھیں ۔

          تقریب میں جناب نڈا نے  ایچ آئی وی – وَن وائرل لوڈ  لیباریٹری ٹسٹنگ ،  وائرل لوڈ ٹسٹنگ کے لئے نیشنل آپریشنل گائڈ لائنس   سی بی  این اے اے ٹی کے ساتھ  ایچ آئی وی – 1 کوائنٹ ایسسے   کے لئے معیاری  آپریٹنگ طریقۂ کار اور   آؤٹ سورس وائرل لوڈ ٹسٹ کے لئے کوالٹی  مانیٹرنگ سسٹم پر   گائڈ لائنس  بھی جاری کیں ۔

          اس موقع پر  اظہار خیال کرتے ہوئے صحت   و خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت  محترمہ انوپریہ پٹیل نے کہا کہ ہندوستان    2020 ء تک   عالمی  90-90-90 کا نشانہ حاصل کرنے کے تئیں عہد بند ہے ۔  ٹسٹ  اور علاج کے آغاز کے ساتھ   پی ایل ایچ آئی وی   علاج کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More