34 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جنرل کے وی کرشنا راؤ یادگاری خطبہ اور شنکھ ناد ملک وقوم کے نام وقف کئے جانے کی تقریب

Urdu News

نئی دہلی: ۔سات اکتوبر 2018  کو  نئی دلی کے مانک شاہ سینٹر میں جنرل کے وی کرشنا راؤ یادگاری خطبے کا اہتمام کیا گیا ۔اس خطبے کا افتتاح    معبتر سفارت کار جناب جی پارتھا سارتھی آئی ایف ایس نے اپنی تقریر سے کیا ۔ انہوں نے  ہندوستان کی سلامتی اور خارجہ پالیسی کو درپیش چیلنجز کا ذکرکرتے ہوئے موجودہ جغرافیائی ارضیاتی   صورتحال     کے تعلق سے  قو می سلامتی کے  مختلف  امور  اپنی تقریر میں صراحت کے ساتھ پیش کئے ۔ جنرل کے وی  کرشنا راؤ یادگاری خطبے کا اہتمام ہر سال کیا جائے گا۔ ان خطبات میں قومی  سلامتی کودرپیش   چیلنجز  پر اظہار خیال اور گفتگو کی جائے گی۔

          چیف آف آر می اسٹاف  جنرل بپن راوت نے   اس موقع  پر  اپنا کلیدی خطبہ پیش  کیا ۔ انہوں نے اپنے خطاب میں   تعمیر قوم ’’شنکھ ناد‘‘  کے تئیں   جنرل کے وی کرشنا راؤ کی خدمات کی ستائش کی ۔ واضح ہوکہ شنکھ ناد ایک فوجی طرز ہے  ، جس میں  ویر مہارسولجر کی شجاعت کا بیان کیا گیا ہے ۔  ویر مہار  ملک وقو م کے نام وقف کیا گیا تھا ۔ یہ نغمہ  بریگیڈیئر سوہال  (ریٹائر ڈ ) نے تحریر کیا ہے اور اس کی طرز  ڈاکٹر محترمہ تنوجہ نافڈے نے   تخلیق کی ہے  ۔

          اس تقریب میں   متعدد برسر ملازمت فوجی افسران  اور بزرگ فوجی حضرات نے شرکت کی ۔ یہ تقریب  جنرل کے وی کرشنا راؤ  کے منفرد ذاتی  تجربات اور طرز قیادت   پر اکابر مقررین  کو کلمات شتائش پیش کئے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More