Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جناب منڈاویا نے راماگنڈم میں آر ایف سی ایل کے زیر تعمیر یوریا یونٹ کی پیش رفت کا جائزہ لیا

Urdu News

نئی دہلی، کیمیا و کیمیاوی کھاد (آزادانہ چارج) اور جہازرانی کے مرکزی وزیر مملکت جناب من سکھ منڈاویا نے آج راماگنڈم فرٹیلائزرس اینڈ کیمیکلس لمیٹڈ (آر ایف سی ایل) کے زیر تعمیر یوریا اکائی کا دورہ کیا اور کمپنی کے سینئر اہلکاروں کے ساتھ پروجیکٹ کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

Description: http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20200912-WA0081UAGD.jpg

جناب منڈاویا کے ساتھ امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب کشن ریڈی، کیمیاوی کھادوں کے ایڈیشنل سکریٹری جناب دھرم پال، آر ایف سی ایل کے سی ای او جناب نرلپ سنگھ رائے اور آر ایف سی ایل کے پروجیکٹ سائٹ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جناب راجن تھاپر بھی تھے۔ دورے کے دوران جناب منڈاویا نے پلانٹ کی اکائیوں کا دورہ کیا، جس میں مین کنٹرول روم بھی شامل ہے، جہاں پر آر ایف سی ایل کے اہلکاروں نے نیم کوٹیڈ یوریا کی تیاری کے عمل کی وضاحت کی۔ اس کے بعد وزیر موصوف نے ریفارمر اور بیگیجنگ پلانٹ کا بھی دورہ کیا۔

جناب منڈاویا نے ایک جائزہ میٹنگ کی بھی صدارت کی، جس میں آر ایف سی ایل کے اہلکاروں نے پرزنٹیشن کے توسط سے وزیر موصوف کو پلانٹ کی پیش رفت کی جانکاری دی۔ امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب کشن ریڈی، کیمیاوی کھادوں کے ایڈیشنل سکریٹری جناب دھرم پال، آر ایف سی ایل اور ای آئی ایل کے سینئر اہلکاروں سمیت دیگر سرکاری اہلکار میٹنگ میں موجود تھے۔

Description: http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20200912-WA0087AJLM.jpg

میٹنگ کے دوران آر ایف سی ایل کے سی ای او جناب نرلپ سنگھ رائے نے پروجیکٹ کے متعدد کاموں کی فزیکل پیش رفت کے بارے میں جانکاری دی اور کہا کہ پروجیکٹ کا 99 فیصد سے زیادہ کام مکمل ہوچکا ہے۔ یہ بھی اطلاع دی گئی کہ لاک ڈاؤن کے دوران کچھ وقت کے لئے سائٹ کا کام رک گیا تھا، لیکن 3 مئی 2020 سے کام پھر شروع ہوگیا۔ جناب سنگھ نے کہا کہ سائٹ ایریا میں افرادی قوت کی دستیابی کے تعلق سے کچھ مسائل پیدا ہوئے تھے، لیکن مینجمنٹ نے مفت کھانا اور رہائش دستیاب کراکر  ورکروں کو روکنے کے لئے سرگرم اقدامات کئے۔ انھیں لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران بھی اجرت دی گئی۔

جناب منڈاویا نے ورکروں کی زندگی کو خطرے میں ڈالے بغیر لاک ڈاؤن کے دوران اور اس کے بعد آر ایف سی ایل کے ذریعے کئے گئے کاموں کی ستائش کی۔

اس موقع پر میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے جناب منڈاویا نے کہا کہ بیکار پڑی ہوئی کھاد اکائیوں کے احیاء سے یوریا کے معاملے میں خودکفالت آئے گی اور یوریا کی درآمدات میں کمی ہوگی اور اندرون ملک یوریا کی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں کسانوں کو مطلوب یوریا کی ضرورت آر ایف سی ایل یوریا پلانٹ کے چالو ہوتے ہی پوری ہوجائے گی۔

جناب منڈاویا نے اس یقین کا اظہار کیا کہ پلانٹ وقت پر کام کرنے لگے گا اور دو مہینوں کے اندر نیم کوٹیڈ یوریا کی پیداوار شروع ہوجائے گی۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ آر ایف سی ایل پلانٹ سے مقامی نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور اس سے تلنگانہ کی معیشت کو مضبوط کرنے میں مدد ملے گی۔

تلنگانہ کے راماگنڈم میں سالانہ 12.7 لاکھ میٹرک ٹن کی صلاحیت والی گیس پر مبنی آر ایف سی ایل کی زیر تعمیر یوریا اکائی ایک جوائنٹ وینچر (جے وی سی) ہے جسے نیشنل فرٹیلائزرس لمیٹڈ (این ایف ایل)، انجینئرس انڈیا لمیٹڈ (ای آئی ایل) اور فرٹیلائزر کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (ایف سی آئی ایل) کے ذریعے پرموٹ کیا جارہا ہے۔ اس پروجیکٹ کا سنگ بنیاد وزیر اعظم نریندر مودی نے 7 اگست 2016 کو رکھا تھا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More