26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جناب روی شنکر پرساد نے کووڈ-19 سے نبردآزمائی کے عمل میں تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی کوششوں کی ستائش کی

Urdu News

نئی دہلی، الیکٹرانکس اور طلاعاتی ٹیکنالوجی کے وزیر، حکومت ہند، جناب روی شنکر پرساد نے 28اپریل 2020 کو ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط ریاستی اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے وزرا کی ایک میٹنگ کا اہتما م کیا۔ اس میٹنگ میں ہریانہ اور سکم کے وزرائے اعلیٰ ، بہار کے ڈپٹی وزیراعلیٰ، اترپردیش اور کرناٹک کے ڈپٹی وزیر اعلیٰ حضرات نے بھی  شرکت کی، جو اپنی اپنی ریاستوں میں آئی ٹی کے بھی انچارج ہیں۔ آندھر پردیش، تلنگانہ، گجرات، کیرالہ، مہاراشٹر، پنجاب، آسام، اڈیشہ، گوا، ناگالینڈ، میزورم اور میگھالیہ کے آئی ٹی وزرا نے بھی اس میٹنگ میں شرکت کی۔ تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی نمائندگی ریاستی آئی ٹی سکریٹری حضرات نے کی۔ اس میٹنگ میں الیکٹرانکس اور آئی ٹی محکمے، محکمہ ڈاک اور ٹیلی مواصلات کے محکمے کے سکریٹری اور دیگر سینئرا فسران نے بھی شرکت کی۔

اس کے ایک حصے کے طور پر الیکٹرانکس اور آئی ٹی کی وزارت اور اس کے ذیلی اداروں نے آروگیہ سیتو ایپ ، اختراعی چنوتیاں، بیداری اور مواصلات، جن کا تعلق کووڈ-19 سے تھا، کا پرزنٹیشن مائی گواور سوشل میڈیا چینلوں کے توسط سے پیش کیا اور ان پلیٹ فارموں پر متعدد مباحثے بھی ہوئے اور ملک گیر پیمانے پر ویڈیو کانفرنسنگ کی سہولت، ای-آفس، عوامی مالیاتی انتظام نظام، دیہی علاقوں میں مشترکہ خدمات مراکز کی خدمات ، سی ڈی اے سی کی ای سنجیونی ٹیلی میڈیسن پلیٹ فارم وغیرہ پر تفصیلات پیش کیں۔

محکمہ ڈاک کے سکریٹری نے مطلع کیا ہے کہ 1.56لاکھ ڈاک گھروں کو مربوط کیا گیا ہے اور اس کے توسط سے 38ہزار کروڑروپے کے بقدر کی بچت کھاتہ لین دین 2.5کروڑڈاک گھروں کے توسط سے انجام پائی ہے۔ اسی نظام کے تحت 43لاکھ ڈاک اور 250 ٹن ضروری ادویہ اور کووڈ- کِٹ اس آزمائش کے دور میں اپنی منزل پر پہنچائے گئے ہیں۔

ٹیلی مواصلات کے محکمے کے سکریٹری نےبتایا کہ لاک ڈاؤن کے دوران بغیر کسی رکاوٹ  اور کوالٹی کی  حامل ٹیلی خدمات فراہم کرانے کی کوشش کی گئی ہے۔ ٹیلی مواصلات کے محکمے نے ورک فرام ہوم کے لئے تمام ترا مداد کی یقین دہانی کرائی، جو نیا طریقہ کار بن جانے کے قریب ہے۔ اس نے اپنی جانب سے لانچ کئے گئے کووڈ قرنطائن الرٹ نظام ( سی کیو اے ایس) اور ساؤدھان سسٹم کا تعارف بھی پیش کیا۔ فیلڈ کی سطح پر نیشنل براڈبینڈ کے نفاذ کے سلسلے میں ریاستی حکومت کی مدد کی خواستگاری کی  گئی تاکہ رائٹ آف وے اور واجبی شرحوں پر لیوی کے لئے راستہ ہموار ہو سکے۔

ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے کووڈ -19 سے نمٹنے کےلئے اپنے بہترین طریقہ ہائے کار بھی شیئرکئے۔ تمام ریاستوں نے  انڈیا پوسٹ، کامن سروس سنٹر، ٹیلی مواصلات کے محکمے اور آئی ٹی وزارت کی جانب سے کووڈ-19 بحران کے دوران شہریوں پر مرتکز خدمات فراہم کرنے کے لئے کئے جا رہے کاموں کی ستائش کی۔ ریاستوں کی جانب سے متعدد اقدامات بھی تجویز کئے گئے اور کہا گیا  کہ مرکزی حکومت کو بھی اس میں شامل ہونا چاہئے۔

مواصلات اور الیکٹرانکس نیز آئی ٹی کے وزیر مملکت جناب سنجے دھوترے نے کہا کہ  کنکٹی ویٹی اور انٹر نیٹ کی کوالٹی دیہی علاقوں کےلئے زیادہ اہم ہو گئی ہے اور دیہی علاقوں میں ڈیجیٹل خدمات کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

محترم وزیر جناب روی شنکر پرساد نے کووڈ-19 کے خلاف نبردآزمائی کےسلسلے میں تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی کوششوں کی ستائش کی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More