25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جناب رشانگ کیشنگ کے انتقال پر صدر جمہوریہ ہند کی تعزیت

Urdu News

نئی دہلی۔؍اگست۔منی پور کے سابق وزیراعلیٰ رشانگ کیشنگ کے انتقال پر صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے تعزیت کاا ظہار کیا ہے۔

رشانگ کیشنگ کی اہلیہ محترمہ کھتنگلا کیشنگ سے اپنے تعزیتی پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا ہے کہ ’’مجھے ان کے شوہر جناب رشانگ کیشنگ کے انتقال کے بارے میں جان کر بہت افسوس ہوا ہے۔

منی پور کے سابق وزیراعلیٰ جناب رشنگ کیشنگ شمال مشرق کی ایک قدآور شخصیت اور لوک سبھا کے رُکن تھے۔ انہوں نے منی پور سے راجیہ سبھا کے رکن کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ وہ ایک عظیم رہنما تھے اور انہوں نے جدوجہد آزادی میں سرگرمی سے شرکت کی۔ ان کے انتقال سے قوم نے ایک مقبول عام شخصیت اور ایک آزمودہ کار ماہر پارلیمنٹ کو کھو دیا ہے، جن کی خدمات منی پور اور قوم کیلئے ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

براہِ کرم میری دلّی تعزیت کو قبول کیجئے اور میرا یہ پیغام اپنے کنبے کے دیگر افراد تک پہنچا دیجئے۔ آپ کو اس ناقابل تلافی نقصان کو سہنے کی ہمت و طاقت میسر آئے۔ ‘‘

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More