24 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جناب رامیشور تیلی نے اسکِل ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ گوہاٹی کے کامیاب اُمیدواروں کو سرٹیفکیٹ اور تقرری نامے تقسیم کئے

Urdu News

پیٹرولیم و قدرتی گیس اور محنت و روزگار کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے آئل انڈیا لمٹیڈ (او آئی ایل)کے پائپ لائن ہیڈکوارٹر گوہاٹی میں منعقد ایک تقریب میں اسکل ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ گوہاٹی (ایس ڈی آئی جی)کے کامیاب اُمیدواروں کو نصاب کی تکمیل کا سرٹیفکیٹ اور تقرری نامے تقسیم کئے۔اس پروگرام میں او آئی ایل کے صدر اور منیجنگ ڈائریکٹر جناب سشیل چندر مشرا ، او آئی ایل کے اعلیٰ افسر اور ایس ڈی آئی جی کی فیکلٹی کے افراد اور تربیت یافتگان موجود تھے۔اس پروگرام کے دوران بھارت کو آزادی ملنے کے 75قابل فخر سال مکمل ہونے کی تقریب ’آزادی کا امرت مہوتسو‘بھی منائی گئی۔

جناب تیلی نے ایس ڈی آئی جی کے کامیاب اُمیدواروں کو مبارکباد دی اور تربیت یافتگان و اُن کے اہل خانہ کی زندگیو ں میں تبدیلی لانے کے لئے ایس ڈی آئی جی کے ذریعے ادا کئے جارہے اہم کردار کی ستائش کی۔ اُنہوں نے ملک کے شمال مشرقی خطے سے سالانہ 1000سے زیادہ نوجوانوں کو 16صنعتوں میں صلاحیت سازی کی تربیت مہیا کرانے کےلئے ایس ڈی آئی جی ، او آئی ایل اور تربیتی ادارے کی کوششوں کی ستائش کی۔اُنہوں نے کہا کہ عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیشانہ قیادت میں مرکزی حکومت نے ہمارے نوجوانوں کی صلاحیت سازی پر بہت زور دیا ہے، تاکہ وہ’آتم نربھر‘بنے اور قومی تعمیر میں تعاون دے سکے۔جناب تیلی نے کہا کہ یہاں کامیاب ہوئے نوجوانوں کی کامیابی خطے کے دیگر نوجوانوں کو بھی صلاحیت سازی نصاب میں حصہ لینے کےلئے متحرک کرے گی۔پرگتی ایڈوٹیک کے ذریعے ترتیب شدہ ایس ڈی آئی جی کے تربیت یافتگان کی کامیابی کی کہانیوں پر ایک کافی ٹیبل بُک بھی وزیر مملکت کے ذریعے مہمانان خصوصی کی موجودگی میں جاری کی گئی۔

اسکل ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیو ٹ گوہاٹی ،  آئل انڈیا لمٹیڈ(او آئی ایل)کی ایک کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر)والی پہل ہے۔آئل انڈیا لمٹیڈ (او آئی ایل)بھارت سرکار کی نگرانی میں پیٹرولیم و قدرتی گیس کی وزارت کے تحت دیگر تیل اور گیس کے پرائیویٹ سیکٹر کے اداروں کے تعاون سے ملک کی دوسری سب سے بڑی قومی تحقیقاتی و پیداواری کمپنی ہے۔اِسے مختلف شعبوں میں روزگار کی اہلیت بڑھانے اور صلاحیت سازی کی تربیت مہیا کرکے ملک کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کےلئے قائم کیا گیا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More