29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جناب رادھاموہن سنگھ ورلڈفشریز ڈے تقریبات 2017کا افتتاح کریں گے

Urdu News

نئی دہلی،: 21نومبر1997کو 18ممالک کے مچھلی کے کاروبارکرنے والے عالمی فورم کے اراکین اور مچھلی کے کاروبارسے وابستہ دیگرکارکنان نئی دہلی میں اکٹھاہوئے تھے اوران سب نے عالمی فشریز فورم ( ڈبلیوایف ایف ) کی بنیاد ڈالی تھی، جس کے تحت ماہی گیری کے طریقہ ہائے کاراورپالیسیوں کے سلسلے میں ایک ہمہ گیر عالمی قاعدہ اوراصول طے کیاجاناتھا۔ اس اجتماع کی یادگارکے طورپر ہرسال 21نومبر کو عالمی یوم ماہی گیری کے طورپر منایاجاتاہے ،بھارت میں اس کا اہتمام لگاتارچوتھے برس ہونے جارہاہے۔ اس سال مویشی پروری ، دودھ کی صنعت اور ماہی پروری کا محکمہ اورزراعت اورکاشتکاروں کی بہبود کی وزارت ، حکومت ہند 21نومبر ، 2017کو پوساروڈ ،نئی دہلی میں قومی زرعی سائنسی مرکز ( این اے ایس سی )کمپلکس میں متعلقہ تقریبات کا اہتمام کریں گی ۔ اس سال کا موضوع ‘‘2022کاہے سپنا ۔۔۔کسان کی آئے ہو دوگنا۔۔سنکلپ سے سدھی ’’ ہے ۔

زراعت اورکاشتکاروں کی فلاح وبہبود کے وزیرجناب رادھاموہن سنگھ عالمی یوم ماہی گیری تقریبات کا اہتمام کریں گے ۔اس موقع پرنمائش ، تکنیکی اجلاسات کا اہتمام کیاجائے گااورساتھ ہی ساتھ نیلگوں انقلاب اسکیموں کے سلسلے میں اطلاعات کی فراہمی توجہ کے اہم مرکز ہوں گے ۔ اس موقع پر فشریز کے شعبے میں حاصل کی گئی تکنالوجی ترقیات پرمشتمل ایک نمائش کا بھی اہتمام کیاجائے گا جس میں تقریبا50نمائش کارشریک ہوں گے ۔ تکنیکی اجلاسات میں اس موضوع سے وابستہ ماہرین ، ترقی پسند کاشکاراورصنعت کارماہی پروری ترقیات سے متعلق مختلف موضوعات پراپنے تاثرات اور تجربات بیان کریں گے تاکہ مندوبین اور شرکائے کاربڑے پیمانے پران سے استفادہ کرسکیں اور مچھلی کی پیداوا ر میں درکاراضافہ ہوسکے ۔ نیلگوں انقلاب کے عناصرسے وابستہ موضوعات ، جھینگاپروری ، ہمہ گیرآبی جانوروں کی پرورش ، کیج کلچریعنی محدود دائرے میں ماہی پروری اوردیگرمتعلقہ طریقے ، آرائشی مچھلیوں کی پرورش ، آبی جانوروں کی صحت کا انتظام ، فشریز سے متعلق پالیسی جن سے مچھلی کی پیداوا راور پیداریت کو تقویب حاصل ہوگی پرتبادلہ خیالات کئے جائیں گے ۔ مچھلی پالنے والے کاشتکار، صنعت کار، ریاست کے محکمہ جاتی افسران توسیعی کارکنان ، سائنٹسٹ حضرات اورپورے ملک کے متعلقہ عمائدین اس تقریب میں شرکت کریں گے ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More