26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جناب تھاور چند گہلوت نے قوتِ سماعت سے محروم افراد کے لئے ‘‘ آئی ایس ایل ڈکشنری کے دوسرے ایڈیشن ’’ کا آغاز کیا

Urdu News

نئی دہلی،  سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر جناب  تھاور چند گہلوت نے آج یہاں ایک تقریب میں سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے محکمے  ، خصوصی طور پر چیلنجڈ  افراد کے لئے ( ڈی ای پی ڈبلیو ڈی ) کے تحت انڈین سائن لینگویج ( آئی ایس ایل آر ٹی سی ) کے ذریعہ  فروغ دی گئی آئی ایس ایل ڈکشنری  کے دوسرے ایڈیشن  ‘‘ انڈین  سائن ڈکشنری ’’ کا آغاز کیا ۔ اس سے قبل ، 30000 الفاظ پر مشتمل  آئی ایس ایل ڈکشنری  کے پہلے ایڈیشن کا آغاز 23 مارچ ، 2018 ء کو کیا گیا تھا ۔ اس کے ساتھ ہی دوسرے ایڈیشن  میں اب ، مختلف زمروں کے تحت  جیسے تعلیم ، قانون ، طب ، تکنیک اور روز مرہ کی زندگی سے متعلق  کل 6000 الفاظ شامل ہو جائیں گے ۔

          آئی ایس ایل ڈکشنری  ، آئی ایس  ایل آر ٹی سی کے ‘ یو ٹیوب چینل ’ پر بھی دستیاب ہے ۔ اب تک تقریباً 1000 ویڈیو  اَپ لوڈ کئے جا چکے ہیں اور بقایا ویڈیو  یو ٹیوب پر اَپ  لوڈ کئے جانے کے عمل میں ہیں ۔ یہ ویڈیو  https://www.youtube.com/playlist?list=PLFjydPMg4Dapq9vcdmGyHs8uJhiqMgUrX. پر بھی  دیکھے جا  سکتے ہیں ۔

          اس موقع پر  جناب گہلوت نے اپنے خطاب میں آئی ایس ایل آر ٹی سی  کی ملک کے قوتِ سماعت سے محروم  افراد کے لئے ایسی کارآمد  ڈکشنری  تشکیل دینے میں ان کی کوششوں کی ستائش کی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ڈکشنری  ، آئی  ایس ایل ٹیچرس  ، قوت سماعت سے محروم افراد کے ٹیچرس  اور ان کے والدین ، تحقیق  کاروں وغیرہ  کے لئے ایک اہم ریسورس ثابت ہو گی ۔ قوتِ سماعت سے محروم  افراد کے لئے  یہ ڈکشنری  بے حد مفید ثابت ہو گی  کیونکہ وہ کسی خصوصی سائن ( علامت )  کے بارے میں  معلومات تو حاصل کر ہی سکتے ہیں نیز اس کے انگریزی  اور ہندی مساوی معنی بھی دیکھ سکتے ہیں ۔ اس ڈکشنری  میں مختلف  زمروں جیسے تعلیم ، طب ، تکنیک اور روز مرہ کی زندگی  سے متعلق  اصطلاحات  کے 6000 الفاظ شامل ہیں ۔ اس ڈکشنری  کی تشکیل  میں قوتِ سماعت سے محروم افراد کی کمیونٹی  کو شامل کیا گیا ہے اور ان کے مشوروں کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔  اس میں شامل ویڈیوز  سائن ( علامت ) ، اس کے انگریزی اور اس سے متعلق تصویر  ( جہاں ضروری ہے ) پر مشتمل  ہیں ۔ علامتوں (سائنز) کی ایک فہرست  ، جس میں مساوی انگریزی اور ہندی الفاظ بھی  دیئے گئے ہیں ، ڈکشنری  کا حصہ ہیں ۔

          آئی ایس ایل آر ٹی سی کی  اس ڈکشنری  پر مشورے  اور فیڈ بیک  حاصل کرنے کے لئے ملک بھر سے قوت سماعت سے محروم  افراد کے ساتھ 7 – 9 جنوری ، 2018 ء اور  22 – 24 جنوری ، 2019 ء کو دو قومی  ورک شاپس  کا انعقاد کیا گیا ۔ ان ورک شاپس  میں  ، جو ویڈیو  ریکارڈ  کئے گئے ، انہیں بھی ڈکشنری  میں علاقائی  علامتوں ( ریجنل سائنز ) کے طور پر شامل کیا گیا ہے ۔

سال  2011 ء کی مردم شماری کے مطابق  ، ہندوستان  میں قوتِ سماعت سے محروم لوگوں کی تعداد 50.71 لاکھ تھی ۔ ان میں سے زیادہ تر افراد بات چیت کرنے کے لئے ہندوستانی علامتی  زبان کا استعمال  کرتے ہیں ۔ اس ڈکشنری کی تشکیل  کا مقصد آئی ایس ایل کے استعمال  کو پھیلانے میں مدد کرنا ہے تاکہ قوت سے محروم افراد کے لئے تعلیم اور روز گار کے مواقع فراہم کرانے کے لئے بہتر نتائج اخذ کئے جا سکیں ۔  یہ ڈکشنری  ، آئی  ایس ایل ٹیچرس  ، قوت سماعت سے محروم افراد کے ٹیچرس  اور ان کے والدین ، تحقیق  کاروں وغیرہ  کے لئے ایک اہم ریسورس ثابت ہو گی ۔ قوتِ سماعت سے محروم  افراد کے لئے  یہ ڈکشنری  بے حد مفید ثابت ہو گی  کیونکہ وہ کسی خصوصی سائن ( علامت )  کے بارے میں  معلومات تو حاصل کر ہی سکتے ہیں نیز اس کے انگریزی  اور ہندی مساوی معنی بھی دیکھ سکتے ہیں ۔ اس ڈکشنری  کی تشکیل  میں قوتِ سماعت سے محروم افراد کی کمیونٹی  کو شامل کیا گیا ہے اور ان کے مشوروں کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More