37 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جناب اننت کمار اپنی توانائی، جوش اور پہل قدمی کیلئے معروف تھے: نائب صدر جمہوریہ ہند

Urdu News

نئیدہلی۔ نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیانائیڈو نے کہا ہے کہ جناب اننت کمار کو ان کی توانائی، جوش اور پہل قدمی کیلئے جانا جاتا ہے ، انہیں جو بھی ذمہ داری دی جاتی تھی وہ اسے اسی انداز سے نبھاتے تھے۔ نائب صدر جمہوریہ ہند ،آنجہانی جناب اننت کمار کی وفات کے سلسلے میں منعقدہ تعزیتی جلسے میں حاضرین سے خطاب کررہے تھے۔

نائب صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ جناب اننت کمار نے طلباء سے متعلق معاملات اور سیاست میں سرگرمی سے دلچسپی لی تھی اور آنجہانی جے پرکاش نارائن کی قیادت میں چلائی گئی تحریک میں بھی شرکت کی تھی۔ وہ 1996 میں پہلی مرتبہ لوک سبھا کیلئے منتخب ہوئے تھے اور بنگلورو جنوب لوک سبھا حلقہ انتخاب سے لگاتار چھ مرتبہ ایوان کے رکن رہے تھے۔  22 برسوں تک لگاتار لوک سبھا کا رکن منتحب ہونا  اور چھ مرتبہ لگاتار ایک شہری حلقہ  انتخاب سے کامیاب ہونا اس بات کا بین ثبوت ہے کہ وہ جن افراد کی نمائندگی کرتے تھے ، ان سے کس حد تک مربوط تھے اور عوام کے دلوں اور اذہان میں ان کا کیا مقام تھا۔

نائب صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ کیمیاوی اشیاء اور کیمیاوی کھادوں کے وزیر کی حیثیت سے وزیراعظم جناب نریندر مودی کی اہل قیادت میں انہوں نے یوریا کھاد پر لازمی طور پر نیم کی پرت چڑھانے  کا تاریخی  عمل  شروع کرایا۔ قابل استطاعت  عمدگی کی حامل حفظان صحت  کی سہولت کی فراہمی کے تئیں ان کی تشویش بھی جن اوشدھی کیندروں کے ملک بھر میں توسیع دیے جانے کے عمل کے پس منظر میں کارفرما رہی تھی۔

جناب نائیڈو نے کہا کہ جناب اننت کمار کے گزر جانے سے ملک نے ایک جوشیلا سماجی کارکن اور ایک عوامی نمائندہ کھو دیا ہے جس نے ان کی فلاح وبہبود کے کارکن ، ممتاز پارلیمان ، اہل منتظم  اور پابند عہد سماجی کارکن کے طور پر خدمات انجام دی تھیں۔  انہوں نے کہا کہ میں دعا کرتا ہوں کہ ان کی روح کوابدی سکون حاصل ہو ، ساتھ ہی میں ان کے سوگوار کنبوں کے تئیں اپنی دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More