41 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جاپان کے وزیر اعظم شنزوآبے نے سووچھ بھارت مشن کے لئے ہندوستان کو تعاون دینے کی پیشکش ک

Urdu News

نئیدہلی :اپان کے وزیر اعظم جناب شنزوآبے نے سووچھ بھارت مشن کے لئے ہندوستان کو اپنی حکومت  کے تعاون کی پیش کش کی ہے۔ایک تحریری پیغام میں جناب آبے نے کہا کہ جاپان ،ہندوستان کے ساتھ تعاون کرے گا ، جو وزیر اعظم جناب نریندر مودی  کی قیادت میں  ایک صاف ستھرے ہندوستان کی پہل کو فروغ  دیتا ہے ۔

          وزیر اعظم  جناب شنزوآبے نے ایشیا میں  صحت مند معاشروں کے خواب کو پورا کرنے کےلئے جاپان کے عزم کو دہرایا او ر مہاتما گاندھی بین الاقوامی صفائی ستھرائی کنونشن کے کامیاب انعقاد پر ہندوستان کو مبارکباددی ۔ جناب آبے نے کہا کہ صاف ستھرا پانی حاصل کرنا اور  صفائی ستھرائی کی حالت کو بہتر بنانا دنیا کے لئے  ایک مشترکہ چیلنج ہے ۔ انہوں نے اپنے پیغام میں  کہا کہ  ہم اس کنونشن میں  سرگرم  بحث اور مباحثے کے ذریعہ  اس چیلنج سے نمٹنے کی   ہر ملک کی کوششوں  کی مزید  پیش رفت  کے لئے  امید  کرتے ہیں۔

          مہاتما گاندھی بین الاقوامی سینی ٹیشن کنونشن  ایک چارروزہ بین الاقوامی کانفرنس  تھی،جس نے دنیا کے   صفائی ستھرائی کے وزرا اور   دیگر لیڈروں کو یکجا کیا ۔ اس چار روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں  قومی اور بین الاقوامی شخصیتوں نے شرکت کی ، جس کا افتتاح  صدر جمہوریہ نے کیا تھا اور نائب صدر جمہوریہ  نے اس کنونشن سے خطاب کیا تھا۔ یہ کنونشن  دو اکتوبر  2018  ،  گاندھی جینتی کے موقع پر اختتام پذیر ہوا تھا،جسے سووچھ بھارت دوس کے طور پر بھی منایا گیا تھا۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی اوراقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل جناب انٹونیو گترس نے اختتامی تقریب سے خطاب کیا تھا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More