35 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

تیسرے فاؤنڈیشن ٹریننگ پروگرام کے جنرل ڈیوٹی میڈیکل افسروں نے صدر جمہوریہ سے ملاقات کی

Urdu News

نئی دہلی، تیسرے فاؤنڈیشن ٹریننگ پروگرام کے جنرل ڈیوٹی میڈیکل افسر(جی ڈی ایم او ایس) نے آج 19 ستمبر 2018ء کو راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند سے ملاقات کی۔ اس تربیت کا انتظام نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر نے کیا تھا۔

صدر جمہوریہ نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے خوشی ظاہر کی کہ صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کی وزارت نے مرکزی صحت خدمات کے جنرل ڈیوٹی میڈیکل افسروں کے لئے فاؤنڈیشن ٹریننگ پروگرام شروع کیا ہے، تاکہ ان افسروں کو اپنے پیشے کی مختلف ذمہ داریوں سے واقف کرایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ سبھی کو صحت خدمات فراہم کرنا ہماری حکومت کی ترجیح ہے۔آیوشمان بھارت یوجنا  نہ صرف عوامی صحت کے بندوبست کے لئے،بلکہ یہ ہمارے انتہائی قیمتی انسانی سرمائے کے تحفظ کے لئے بھی ایک اہم قدم ہے۔

صدرجمہوریہ نے کہا کہ ایک قوم کے طورپر ترقی کرتے ہوئے ہم نے صحت کے شعبے میں بہت اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، لیکن ہمارے سامنے ابھی تک پرانے اور نئے چیلنج موجود ہیں۔ ہمارے ملک میں بیماریوں کا بوجھ بہت زیادہ ہے۔ ہمیں دور دور تک پھیلی ہوئی بیماریوں  مثلاً ٹی وی، ملیریا، ڈینگو سے نمٹنا ہے اور ساتھ ہی ساتھ موجودہ طرز زندگی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کا بھی مقابلہ کرنا ہے۔بیماریوں کے بوجھ کے چیلنج کے ساتھ ساتھ ہمیں صحت خدمات کی فراہمی اور ان خدمات کو سستا کرنے کا بھی چیلنج درپیش ہے۔ہمارے سامنے راہ کٹھن ہے، لیکن اس پر چلنا ناممکن نہیں ہے۔ لگن، محنت اور عزم کے ساتھ ہم اس راستے پر آگے جا سکتے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More