28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

تیسرا قومی ثقافتی میلہ 2021 رنگارنگ پروگراموں کے ساتھ اختتام پذیر

Urdu News

رنگا رنگ پروگراموں کے

ساتھ تیسرا اور آخری قومی ثقافتی میلہ اختتام پذیر ہوگیا ہے۔اس کا انعقاد بھارتی  حکومت کی وزارت ثقافت نے مرشد آباد ،مغربی بنگال میں 28-27 فروری کو کیا۔

اختتامیہ تقریب میں بڑی تعداد میں لوگ شامل ہوئے اور میلے کا لطف اٹھایا۔ سبھی سات علاقائی ثقافتی مراکز کی جانب سے رقص پیش کرکے انعقاد کو یادگار بنایا گیا۔

image002S3AK.jpg

رنگا رنگ پروگرام  کا آغاز مقامی اداکاروں  کی دل لبھانے والی پیش کش سے ہوا۔مقامی اداکاروں نے باؤل نغمے گائے اور لاٹھی کھیلا کا مظاہرہ کیا۔ لوک رقص گھوڑا ناچ اور رنپا رقص پیش کئے گئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003B4IC.jpg

اس کے بعد مشہور اداکار کی جانب سے اوڈیشی رقص پیش کئے گئے ۔ ناظرین نے ادتیہ سارسوت کی غزلوں کا لطف لیا۔ جیسے ہی سوم لتا اور ڈاکٹر ایسنس بینڈ آئے  تو نوجوان پرجوش ہوگئے اور سبھی نے بھرپور لطف لیا۔

image005E163.jpg

وزارت ثقافت کا اہم تہوار قومی ثقافتی میلہ سات علاقائی مراکز کی حصہ داری کے ساتھ 2015 سے منعقد کیا جارہا ہے اور یہ لوگوں تک ہندوستان کی زندہ ثقافت کو لےجانے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ ’’ایک بھارت ،شریشٹھ بھارت‘ کے ہدف کے ساتھ اس میلے میں لوک اور قبائلی فن ،رقص ، موسیقی ،کھانے اور ایک دوسری ریاست کی ثقافت دکھائی جاتی ہے۔ یہ اداکاروں اور دست کاروں کو اپنا  ذریعہ معاش چلانے اور مدد کرنے کا پلیٹ فارم ہے۔ نومبر 2015کے بعد قومی ثقافت میلہ دہلی،وارانسی ،بینگلورو،توانگ ،گجرات ،کرناٹک،ٹہری اور مدھیہ پردیش میں منعقد کئے گئے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More