36 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

تکنالوجی اور اختراعات سپورٹ سینٹرز کے قیام کے لئے معاہدہ

डीआईपीपी और विपो प्रौद्योगिकी एवं नवाचार सहायता केंद्र स्थापित करेंगे
Urdu News

نئی دلّی ،  مئی ؍ صنعتی پالیسی اور فروغ کا محکمہ ( ڈی آئی پی پی ) اور عالمی تنظیم برائے املاک دانش ( ڈبلیو آئی پی او ) نے تکنالوجی اور اختراعات سپورٹ سینٹروں کے قیام کے لئے ایک معاہدہ پر دستخط کئے ہیں ۔
عالمی تنظیم برائے املاک دانش ( ڈبلیو آئی پی او ) کے پروگرام کے تحت ترقی پذیر ممالک کے اختراعات کرنے والوں کو مقامی بنیاد پر اعلی معیاری تکنالوجی سے متعلق معلومات اور متعلقہ خدمات ،ان کی اختراعی صلاحیت کا پتہ لگانے اور تخلیقی صلاحیت ابھارنے اور ان کے حقوق املاک دانش سے متعلق خدمات فراہم کرائی جاتی ہیں ۔ ان خدمات کے علاوہ آن لائن پیٹنٹ اور غیرپیٹنٹ ( سائنسی اور تکنیکی ) وسائل اور املاک دانش سے متعلق مطبوعات ، تکنالوجی معلومات کی تلاش میں مدد ، ڈاٹا بیس کھوج کی ٹریننگ ، آن ڈیمانڈ کھوج ، ، تکنالوجی اور مقابلہ کارووں کی مانیٹرنگ کے علاوہ صنعتی پراپرٹی قوانین ، مینجمنٹ اور لائحہ عمل و تکنالوجی تجارت کاری و مارکیٹنگ سے متعلق بنیادی معلومات کی فراہمی شامل ہیں ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More