26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

تنخواہ پانے والے ٹیکس دہندگان کو راحت: موجودہ استثنیٰ کے بدلے 40 ہزار روپے کی معیاری تخفیف کی اجازت

Urdu News

نئی دہلی: خزانے اور کارپوریٹ امور کے مرکزی وزیر جناب ارون جیٹلی نے تنخواہ والے ٹیکس دہندگان کو راحت فراہم کرنے کے لیے تجویز رکھی ہے کہ ٹرانسپورٹ بھتے اور مختلف طبی اخراجات کے معاوضے کے سلسلے میں موجودہ استثنیٰ کے بدلے 40 ہزار روپے کی ایک معیاری تخفیف  کی اجازت ہوگی۔ البتہ معذور افراد کو ٹرانسپورٹ بھتہ بڑھی ہوئی شرحوں پر دستیاب کرایا جانا جاری رکھا جائے گا اورسبھی ملازمین کے لیے اسپتال میں داخلے وغیرہ کی صورت میں معاوضے کے دیگر طبی اخراجات بھی فراہم کیے جاتے رہیں گے۔

 پارلیمنٹ میں آج 19-2018 کا عام بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہا کہ ‘‘ اُن پنشن یافتہ افراد کو بھی معیاری تخفیف سے خاطر خواہ فائدہ ہوگا، جنہیں ٹرانسپورٹ اور طبی اخراجات کے طور پر کوئی بھتہ نہیں دیا جاتا۔ اس فیصلے کی،  مالیہ جمع کرنے کی لاگت،  تقریباً 8 ہزار کروڑ روپے ہوگی۔  تنخواہ یافتہ ملازمین اور پنشن یافتہ لوگوں کی کل تعداد ، جو اس فیصلے سے مستفید ہوگی، تقریباً 2.5 کروڑ ہے۔ ’’

جناب  جیٹلی نے کہا کہ ‘‘ حکومت نے پچھلے تین سال میں افراد پر لاگو ہونے والی، ذاتی انکم ٹیکس کی شرح میں  بہت سی مثبت تبدیلیاں کی ہیں۔ لہذا ، میں  افراد کے لیے انکم ٹیکس شرحوں کے ڈھانچے میں مزید کسی تبدیلی کی تجویز نہیں رکھ رہا ہوں۔ سماج میں عام خیال یہ ہے کہ انفرادی تجارت پیشہ افراد کی آمدنی، تنخواہ پانے والے طبقے کے مقابلے زیادہ ہوتی ہے۔’’

وزیرخزانہ نے مزید کہا کہ‘‘ کاغذ ی کارروائی میں تخفیف کے علاوہ اور نفاذ کی آسانی  کے ساتھ اس کے ذریعے  متوسط طبقے کے ملازمین کو کم سے کم ٹیکس واجبات کا سامنا کرنا ہوگا۔’’

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More