25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بہت چھوٹی ،چھوٹی اوردرمیانہ درجے کی صنعتوں ایم ایس ایم ای محکمے کے وزیر جناب نتن گڈکری کھادی پراکرتک پینٹ کے ‘‘ برانڈ ایمبیسڈر ’’ بن گئے ہیں

Urdu News

نئی دہلی، سڑک آمدورفت اور شاہراہوں اور بہت چھوٹی،چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں ایم ایس ایم ای کے وزیر جناب نتن گڈکری نے خودکوکھادی  پراکرتک پینٹ کا ‘‘ برانڈ ایمبیسڈر’’قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اسے پورے ملک میں فروغ دیں گے تاکہ گائے کے گوبر سے پینٹ تیار کرنے کے لئے نوجوان صنعت  کاروں  کی حوصلہ افزائی  کی جاسکے ۔

آج جے پور میں گائے کے گوبر سے بنائے جانے والے بھارت کے پہلے اور واحد پینٹ ، کھادی پراکرتک  پینٹ کے نئے خودکار مینوفیکچرنگ  یونٹ کا ورچوئل طریقے سے افتتاح کرتے ہوئے وزیرموصوف نے اختراعی ٹکنالوجی کی ستائش کی اورکہا کہ یہ ملک میں دیہی اورزراعت پر مبنی معیشت کو بااختیار بنانے میں دور رس اثرات کا حامل ہوگا۔

جناب گڈکری نے کہا کہ لاکھوں کروڑروپے کی مالیت کے بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کا افتتاح کرنے میں اتنی خوشی اور اطمینان نہیں ملتا جتنا اس مینوفیکچرنگ یونٹ کا افتتاح کرنے پر ملا ہے۔ انہو ں نے اس سلسلے میں  کامیاب تحقیق کے لئے کھادی اینڈ ولیج  انڈسٹریز کمیشن کی ستائش  کی ۔ انہوں نے کہا کہ  کھادی  پراکرتک  پینٹ  میں غریب لوگوں  میں سے  بھی غریب ترین افراد  کے فائدے کے لئے پائیدار  ترقی کے مواقع  پیداکرنے کے زبردست مواقع موجود ہیں اور ہمارا ہدف  ، ہر گاؤں میں ایک کھادی  پراکرتک یونٹ قائم کرنا ہونا چاہئے ۔

اس  موقع پر جناب گڈکری نے ایک ہزار لیٹر کھادی پراکرتک پینٹ (ڈسٹیمپر اور ایملسن  کے پانچ پانچ سولیٹر) کا آرڈر بھی دیا جسے وہ ناگپور میں واقع اپنی رہائش گاہ میں استعمال کریں گے۔

یہ نیا پلانٹ جے پور میں واقع  کمارپّا نیشنل ہینڈ میڈ پیپر انسٹی ٹیوٹ (کے این ایچ پی آئی )کے کیمپس میں قائم کیا گیا ہے ، جو  کھادی اورگرام ادیوگ  کمیشن  (کے وی آئی سی ) کی ایک شاخ ہے۔ اس سے پہلے پراکرتک پینٹ کو ابتدائی  منصوبے کے تحت ہاتھ سے تیار کیا جارہا تھا ۔اس نئے مینوفیکچرنگ یونٹ  میں کام شروع ہونے سے پراکرتک  پینٹ  تیار کرنے کی صلاحیت دوگنا ہوجائے گی۔فی الحال  پراکرتک پینٹ تیار کرنے کی یومیہ صلاحیت 500 لیٹر ہے ، جو اب  بڑھ کر ایک ہزار لیٹر یومیہ ہوجائے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001JNNO.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002X50U.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20210706-WA0028TKQD.jpg

کے وی آئی سی کے چیئرمین جناب ونے کمار سکسینہ نے کہا کہ یہ نیا پلانٹ  جدیدترین ٹکنالوجی  اور مشینوں سے لیس ہے،جس سے  مصنوعات  کے معیار اور یکسانیت  کے لحاظ سے اعلیٰ ترین معیارات  قائم رکھنا بھی یقینی ہوجائے گا۔

 جناب گڈکری نے 12 جنوری  2021  کو کھادی پراکرتک پینٹکا آغاز  کیا تھا۔ اس پینٹ کا پورے ملک میں  کسانوں  کی آمدنی  میں اضافے اور خودکے روزگار  کے مواقع پیداکرنے سے متعلق  دوہرے مقاصد  کے ساتھ آغازکیا گیا ہے۔اس اختراع سے زیادہ سے زیادہ لوگوں  کو مستفید  کرنے کی غرض سے کے وی آئی سی  نے اس پروجیکٹ کو،  پرائم منسٹر ایمپلائمنٹ  جنریشن پروگرام (پی ایم ای جی پی )کے تحت شامل کیا ہے۔ جوروزگار کے مواقع پیداکرنے سے متعلق مرکزی حکومت کی ایک اہم اسکیم ہے۔ یہ پینٹ دو قسموں  ڈسٹیمپر  اورایملسن  میں دستیاب ہے ۔ کھادی پراکرتک پینٹ میں ‘‘ اشٹا لابھ’’ یعنی   جراثیم  کش ، پھپھوندی  کش  اورقدرتی حرارتی انسولیشن  اجزا جیسے  آٹھ فائدے  موجود ہیں  ۔ یہ پینٹ ، ماحولیات  کے لئے سازگار ،صحت کے لئے مضر اجزا سے پاک، بغیرکسی بو والا اور کفایتی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More