38 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارت کے مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) نے ایساؤتے ایس پی اے اور ایساؤتے ایشیا پیسیفک ڈائیگناسٹک پرائیویٹ لمیٹڈ پر اپنی غالب پوزیشن سے ناجائز فائدہ اٹھانے پر جرمانہ عائد کیا

Urdu News

نئی دہلی، بھارت کے مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) نے کھڑی ؍ پڑی ایم آر آئی مشینوں کی سپلائی میں اپنی غالب پوزیشن کا بیجا استعمال کرنے کے لئے ایساؤتے ایس پی اے اور ایساؤتے ایشیا پیسیفک ڈائیگناسٹک پرائیویٹ لمیٹد پر 9.33 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔

سی سی آئی نے قطعی احکامات 27 ستمبر 2018 کو  ہاؤس آف ڈائیگناسٹک ایل ایل پی  (ایچ او ڈی) کی داخل کردہ معلومات پر جاری کئے ہیں۔

 معلومات فراہم کرنے والی ہاؤس آف ڈائیگناسٹک ایل ایل پی  نے ، جو  میڈیکل ڈائیگناسٹک امیجنگ سروسز کے کاروبار میں مصروف ہے، ایساؤتے کے خلاف سی سی آئی نے یہ معلومات داخل کی ہے کہ ایساؤتے نے  مختلف مینوفیکچرنگ اور  دیگر  نقص والی پرانی مشینیں سپلائی کی ہیں۔ شکایت کنندہ نے یہ بھی الزام عائد کیا ہے کہ ایساؤتے نے کنٹریکٹ کے تحت اپنی ذمہ داری پوری کرنے سے انکار کرتے ہوئے فاضل پرزوں کی سپلائی کے عوض بڑی رقم وصول کی ہے۔ اس میں یہ بھی الزام عائد کیا گیا ہے کہ ایساؤتے نے یکطرفہ طور پر کنٹریکٹ کی ضروری  شقیں تبدیل کردی ہیں۔

 سی سی آئی نے یہ دیکھتے ہوئے کہ ایساؤتے کو، جو  بھارت میں ایم آر آئی کی کھڑی ؍ پڑی  مشینوں کی سپلائی کرنے والی واحد مینوفیکچرنگ کمپنی کے،  مارکیٹ میں غالب پوزیشن حاصل ہے۔

سی سی آئی نے  یہ بھی پایا ہے کہ  ایساؤتے نے شکایت کنندہ کو  نئی مشینوں کی بجائے، جیسا کہ اس نے آرڈر دیا تھا، پرانی مشین سپلائی کرکے ایچ او ڈی کو گمراہ کیا ہے۔ سی سی آئی نے  پایا ہے کہ ایساؤتے نے  غیر مناسب کارروائی کرتے ہوئے شکایت کنندہ کو  مشین کے فاضل پرزے فراہم کرنے سے انکار کرکے اپنی غالب پوزیشن کا ناجائز استعمال کیا ہے۔

سی سی آئی نے  یہ بھی پایا ہے کہ ایساؤتے نے  جی-اسکین ایم آر آئی مشینوں کے تعلق سے جامع رکھ رکھاؤ کے کنٹریکٹ کے لئے اپنی ذمہ داری پوری نہ کرتے ہوئے من مانی فیس کا مطالبہ کیا۔ سی سی آئی یہ بھی نوٹ کیا کہ ایساؤتے ایس پی اے نے  جی-اسکین ایم آر آئی مشینوں کے تعلق سے اپنی بھارتی ذیلی کمپنی کو  خصوصی تقسیم کاری کے حقوق دئے ہیں۔ اس طرح کے اختیارات سے مشینوں کی فروخت کے بعد سروس کی فراہمی محدود ہوجاتی ہے  اور اس نے سروس فراہم کرنے والی تیسری پارٹی کے لئے مارکیٹ میں رسائی سے انکار کیا ہے۔

اس کے مطابق ایساؤتے پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کمپنی کے خلاف اس طرح کی حرکت دوبارہ نہ کرنے کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں۔ کمیشن نے جرمانہ عائد کرتے ہوئے صرف بھارت میں ہی جی-اسکین ایم آر آئی مشینوں کی فروخت سے حاصل ہونے والے مالئے کی بنیاد پر ہی یہ جرمانہ عائد کیا ہے۔ کمیشن نے ایساؤتے کے پچھلے تین سال کے لین دین کے اوسط پر 10 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔

قطعی احکامات دو ایک کی اکثریت کے ساتھ چیئرپرسن نے جاری کئے ہیں۔  کمیشن کے حکم کو، جو  2016 کے کیس نمبر 09 سے متعلق ہے، کی ایک نقل کو سی سی آئی کی ویب سائٹ : www.cci.gov.in. پر اپ لود کردیا گیا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More