30 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارت کا آثارقدیمہ نے نیتا جی سبھاش چند ربوس کی عوامی سطح پرلائی گئی کُل 303فائلوں کو کامیابی کے ساتھ ڈیجیٹل شکل دی

Urdu News

نئی دہلی: وزارت ثقافت اورسیاحت ، کے وزیرمملکت ( آزادانہ چارج ) ، جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے راجیہ سبھا میں ایک سوال  کے تحریری جواب میں بتایاہے کہ این اے آئی کے ریکارڈز کو  ڈیجیٹل شکل دینے اور اسے اپنی ویب سائٹ  پراپ لوڈ کرنے کاکام ایک لگاتارعمل ہے ۔اس کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں :

1۔پرائیویٹ دستاویزات کے لئے 11لاکھ صفحات کی ڈیجیٹل امیج  تیارکرنے کا ایک پروجیکٹ مکمل کرلیاگیاہے ۔

2۔سرکاری ریکارڈز کے 1980000ْْْصفحات کی ڈیجیٹل امیج تیارکرنا اوراسے مائیکروفلم میں اینالوگ امیج میں بدلنے کا کام مکمل ہوچکاہے ۔

3۔نیتاجی سبھاش چندربوس کی ، منظرعام پرلائی گئی کُل 303فائلوں کو ڈیجیٹل شکل دینے کاکام پوراہوچکاہے اوریہ.

  پردستیاب ہے ۔www.netajipapers.gov.in

4۔این اے آئی کی لائبریری کی 2319مائیکروفش شیٹس اور  110044 ڈیجیٹل امیجیز   اہم اورنایاب اشاعتوں سے متعلق 129مائیکروفلمس رولز کی 160731ڈیجیٹل امیجیز کو ڈیجیٹل شکل دی گئی ۔

          بھارت کے آثارقدیمہ ( این اے آئی ) کے لئے حکومت کی طرف سے  پچھلے تین برس کے دوران جورقوم مختص کی گئی ہیں ان کی تفصیلات اس طرح ہیں :

(رقم لاکھ روپے میں )

آرای بی ای سال
3666.70 3779.10 17-2016
4288.50 3958.50 18-2017
4183.78 4748.78 19-2018

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More