39 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارت میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد108.47 کروڑسے تجاوزکرگئی ہے

Urdu News

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23,84,096 ٹیکے لگائے جانے کے ساتھ ہی ،آج صبح 7 بجے تک موصولہ عبوری رپورٹ کے مطابق بھارت میں کووڈ-19ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد108.47 کروڑ (1,08,47,23,042) سے تجاوز کرگئی ہے۔ یہ حصولیابی ملک بھر میں 1,09,98,126 سیشنز میں حاصل کی گئی۔

آج صبح 7 بجے تک حاصل عبوری رپورٹ کے درج ذیل کے مطابق ہے:

صحت کے دیکھ بھال کرنے والے کارکنان

پہلی خوراک

1,03,79,606

دوسری خوراک

92,24,881

صف اوّل کے کارکنان

پہلی خوراک

1,83,72,723

دوسری خوراک

1,60,37,946

18 تا 44 سال کی عمر کے  افراد

پہلی خوراک

42,45,43,385

دوسری خوراک

15,14,76,624

45 تا 59 سال کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

17,63,88,452

دوسری خوراک

9,93,34,705

60 سال سے زیادہ کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

11,06,32,907

دوسری خوراک

6,82,87,034

میزان

1,08,47,23,042

پچھلے 24 گھنٹے میں 13,204مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر (عالمی وباپھوٹ پڑنے کے بعد سے )3,37,63,104 ہوگئی ہے۔

جس کے نتیجے میں، بھارت میں صحت یابی کی شرح 98.24 فیصد ہوگئی ہے۔

مرکز اور ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے پائیدار اور مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں،مسلسل134دنوں سے یومیہ نئے کیس درج ہونے کا رجحان 50,000سے بھی کم ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دورا ن 11,451 نئے معاملات درج ہوئے ہیں۔

زیر علاج مریضوں کی تعدادفی الحال1,42,826ہے، جو262 دنوں میں سب سے کم ہے۔ سر دست زیر علاج مریضوں کی تعداد ملک بھرکے مجموعی متاثرہ معاملوں کا0.42 فیصد ہیں، اور یہ مارچ 2020 کے بعد سے سب سے کم ہے۔

ملک بھر میں جانچ کی صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ درج ہورہاہے۔گذشتہ 24 گھنٹے میں مجموعی طور پر 8,70,058 نمونوں کی جانچ کی گئی ۔ بھارت میں اب تک مجموعی طور پر تقریباً 61.60 کروڑ (61,60,71,949) نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔

اب جب کہ ملک بھر میں طبی جانچ کی صلاحیت میں اضافہ کیا جا چکا ہے، جانچ کے بعدمتاثرپائے جانےوالےافراد کی ہفتہ وار شرح سردست 1.26 فیصد ہوگئی ہے،جو گذشتہ35 دنوں سے2 فیصد سے بھی کم ہے۔اسی طرح ایک دن میں جانچ کے بعد متاثر پائےجانے والے افراد کی شرح فی الحال 1.42فیصد ہے۔ یومیہ متاثرہ افراد کی شرح پچھلے35 دنوں سے3فیصد سے بھی نیچے آگئی ہے اورلگاتار63 دنوں سے یہ شرح 3 فیصد سے نیچے درج ہورہی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More