25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارت میں سرگرم معاملوں کی نچلی سطح کا رجحان جاری

Urdu News

نئی دلّی  ،  یکم اکتوبر 2020 /  بھارت میں  سرگرم معاملوں کی تعداد 10 لاکھ سے کم رہی۔

لگاتار دسویں دن سرگرم معاملوں کی تعداد ایک ملین (10 لاکھ) سے کم رہی۔

کووڈ-19 مریضوں کے ایک دن میں صحت یاب ہونے کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 85376 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

اب تک بھارت میں صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5273201 ہے۔ ایک دن میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافے سے ملک کی سطح پر صحت یاب ہونے والوں کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، جو کہ اس وقت 83.53 فیصد ہے۔

صحت یابی کے مجموعی معاملوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ محض 12 روز میں 10 لاکھ لوگ صحت یاب ہوئے ہیں۔ صحت یاب ہونے والے مجموعی معاملات کا 77فیصد 10 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام خطوں کا ہے۔

صحت یاب ہونے والوں میں سب سے زیادہ تعداد مہاراشٹرمیں درج کی گئی ہے۔ اس کے بعد آندھرا پردیش اور تمل ناڈو کا نمبر ہے۔

بھارت میں سرگرم معاملوں کی تعداد 940705 ہے۔ 11ستمبر 2020 تک بھارت میں 9.4 لاکھ سرگرم معاملوں کی اطلاع ملی۔

76فیصد سرگرم معاملے 10 ریاستوں/مرکز کے زیرانتظام خطوں کے ہیں۔ اب تک ملک کے پازیٹیو معاملات میں محض 14.90 فیصد  سرگرم معاملے پائے گئے ہیں۔

ملک میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران مجموعی  طور پر 86821 نئے تصدیق شدہ معاملات کی اطلاع ملی ہے۔

نئے معاملات میں سے 76 فیصد 10 ریاستوں کے ہیں۔ مہاراشٹر میں سب سے زیادہ یعنی 18 ہزار نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ کرناٹک اور کیرل دونوں کے 8 ہزار سے زیادہ معاملے سامنے آئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1181 اموات درج کی گئی ہیں۔

82 فیصد نئی اموات کی اطلاع 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ملی ہے۔

گزشتہ روز کی اطلاع کے مطابق 40 فیصد یعنی 481 اموات مہاراشٹر میں ہوئی ہیں،  کرناٹک میں کل 87

اموات ہوئی ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More