36 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈنے عبوری منافع کے طور پر حکومت کو 174.43 کروڑ روپے ادا کئے

Urdu News

نئی دہلی: نورتن ڈیفنس پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگ (ڈی پی ایسیو) بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ (بی ای ایل) نے مالی سال (21-2020) کے لئے حکومت کو اپنی ادائیگی شدہ سرمائے پر 140 فیصد عبوری منافع کی رقم ادا کی۔

بی ای ایل کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر جناب ایم وی گوتما نے عبوری منافع کا صرف 174,43,63,569.20 ( ایک سو چوہتر کروڑ تینتالیس لاکھ تریسٹھ ہزار پانچ سو  انہتر روپے اوربیس پیسے) کا چیک  08 مارچ 2021 کو نئی دہلی میں وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ کو پیش کیا جو  ہندوستان کے صدر کے پاس موجود حصص پر قابل ادائیگی ہے۔ بی ای ایل نے مالی سال 21-2020 میں اپنے حصص یافتگان کیلئے 140 فیصد عبوری منافع (1.40  روپے فی حصص) کے طور پر اعلان کیا ہے۔

یہ لگاتار 18 واں سال ہے جب بی ای ایل عبوری منافع ادا کر رہا ہے۔ اس نے مالی سال 20۔2019 کے لئے اپنے ادائیگی شدہ سرمائے پر مجموعی طور پر 280 فیصد کا منافع ادا کیا تھا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More