39 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارتی ریلوے نے بھوبنیشور میں کوڑے کچرے سے توانائی بنانے والے اولین پلانٹ کو چالو کیا

Urdu News

نئی دہلی، بھارتی ریلوے نے کوڑے کچرے سے توانائی تیار کرنے والے اولین سرکاری پلانٹ کو  چالو کر لیا ہے ۔ یہ پلانٹ مشرقی گھاٹ ریلوے کے تحت  بھوبنیشور میں منچیشور  کیرئیج ریپیئر ورک شاپ  میں واقع ہے اور اس کی یومیہ صلاحیت  500 کلو گرام کوڑے کچرے کے استعمال کی ہے ۔  رکن   ، رولنگ  اسٹاک ، جناب راجیش اگروال نے 22 جنوری ، 2020 ء کو مشرقی گھاٹ ریلوے کے جنرل مینجر کے ساتھ اس پلانٹ کا افتتاح کیا ہے ۔ کوڑے کچرے سے توانائی بنانے والے اس پلانٹ کو تین مہینوں کی مدت میں تیار کیا گیا ہے ۔

          واضح رہے کہ کوڑے کچرے سے توانائی تیار کرنے والا یہ پلانٹ  ایک پیٹنٹ شدہ ٹیکنا لوجی ہے ، جسے  پولی کریک  کے نام سے جاتا ہے اور یہ بھارتی ریلوے کے تحت اپنی نوعیت کا پہلا پلانٹ   اور بھارت کا چوتھا  پلانٹ ہے ۔  یہ دنیا کا اولین  پیٹنٹ کرایا ہوا مخصوص پلانٹ ہے ، جو مختلف النوع  قسم کے کوڑے کچرے کو  ہائیڈرو کاربن رقیق ایندھن ، گیس ، کاربن اور پانی میں بدل سکتا ہے ۔  پولی کریک پلانٹ کو  پلاسٹک ، پیٹرولیم کی گاد،  مختلف النوع قسم کے ٹھوس کچرے   کو بروئے کار لانے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے  اور ان سبھی طرح کے تمام کچروں میں 50 فی صد کی نمی بھی  ہو سکتی ہے ، یہاں ای ویسٹ  ، موٹر گاڑی سے نکلنے والا کچرا ، نامیاتی کچرا ، بانس ، باغ بغیچوں کا کوڑا کچرا بھی استعمال ہوتا ہے ۔ پلانٹ میں  جٹروفا پھلوں اور  پالم بنچ  کا بھی استعمال ہوتا ہے ۔  منچیشور کیرئیج   رئپیئر ورک شاپ میں ، جس قدر کوڑا کرکٹ نکلتا ہے ،  کوچین ڈپو  اور بھوبنشیور ریلوے اسٹیشن کا کوڑا کچرا بھی اس پلانٹ میں بروئے کار لایا جائے گا ۔

          مذکورہ عمل  ایک کلوزڈ لوپ نظام پر مشتمل ہے ، یعنی کوڑے کچرے کو نمٹانے کا کام  محفوظ طریقے پر  بند چیمپر کے اندر ہوتا ہے اور اس عمل میں  ماحولیات میں کسی طرح کی مہلک گیس یا عناصر خارج نہیں ہوتے ۔   کمبسٹن پر مشتمل   ایسی گیسیں ، جو  مخصوص عمل سے نہیں گزری ہوتی ہیں ، ان کا استعمال پورے نظام کی توانائی فراہمی کے لئے کیا جاتا ہے اور اس طریقے سے واحد اخراج  گیس پر مبنی ایندھنوں کی شکل میں ہی ہوتا ہے۔  کمبسٹن سے خارج ہونے والے دھوئیں میں  ماحولیاتی قواعد کے مطابق  بہت کم  عناصر ہوتے ہیں ۔ اس عمل سے  ہلکے ڈیزل تیل کی شکل میں توانائی حاصل ہو گی ، جس کا استعمال بھٹیوں کے لئے کیا جائے گا ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More