29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارتی ریلوے نے ‘‘ ایک بھارت شریشٹھ بھارت ’’ پروگرام میں نو جوانوں کی شرکت کے لئے 50 فی صد رعایت دینے کی پیشکش کی

Urdu News

نئی دہلی، بھارتی ریلوے نے  ‘‘ ایک بھارت  شریشٹھ بھارت ’’ پروگرام میں نو جوانوں کی شرکت کے لئے ایک ریاست  سے دوسری ریاست  میں جانے کے لئے سفر  میں آسانیاں پیدا کرنے کی غرض سے ، اُن نو جوانوں  کے سفر کرائے میں  50 فی صد  کی رعایت  دینے کی پیشکش  کی ہے ، جن کی آمدنی  / وظیفہ  5000 روپئے سے زیادہ نہیں ہے ۔ یہ رعایت  خصوصی  معاملے کے تحت  سیکنڈ کلاس  / سلیپر کلاس  کے لئے دی جا رہی ہے  اور  اس کا اطلاق  صرف نارمل  ریل خدمات  کے لئے دستیاب ہے اور خصوصی  ٹرینوں  / کوچوں  کی بکنگ  پر نہیں ہے ۔

          یہ رعایتی  واپسی  سفر ٹکٹس  واحد سفر  کے کرائے کی ادائیگی  پر دوسرے درجے / سلیپر کلاس میں سفر کرنے والے ، ان لوگوں  کے لئے بھی  ہو سکتی ہے ، جو شروعاتی  اسٹیشن  سے پروگرام  کے مقام تک  300 کلو میٹر  سے زیادہ کا سفر طے کریں گے ۔

          یہ رعایت ، مختلف  ریاستوں  کے محکمۂ فروغ انسانی  وسائل سے متعلقہ  محکمے   کے سکریٹری سے  ریلوے کے مجوزہ  فارمیٹ ( خاکے )  میں ضروری  سرٹیفکیٹ  جاری کرنے پر مہیا  کرائی جائے گی ۔ جن افراد  کا مذکورہ  پروگرام میں حصہ  لینے کا منصوبہ ہے ، وہ اپنے  سرٹیفکیٹ  ریلوے کے متعلقہ آتھرائزڈ افسران یعنی چیف کمرشیل  مینجر ، ڈیویژنل  کمرشیل مینجر وغیرہ  کے پاس  جمع کرائیں ۔ یہ افسران انہیں رعایتی  آرڈر  جاری کریں گے اور رعایتی  آرڈرس  کو اسٹیشن  ماسٹر کے پاس  پیش کرنے پر انہیں  رعایت  مہیا کرائی جائے گی ۔

          یہ سرٹیفکیٹس  ان لوگوں کو جاری نہیں کئے جائیں گے ، جن کے سفر اخراجات  مرکزی حکومت یا  ریاستی حکومت  یا مقامی  ادارے یا قانونی  ادارے ، کوئی کارپوریٹ  یا حکومت  کے تحت کوئی ادارہ  یا کوئی  یونیورسٹی برداشت کریں گے ۔

          یہ بھی  التزام  ہو سکتا ہے  کہ سپلیمنٹری  چارجیز  ، ریزرویشن  چارجیز  اور دیگر چارجیز  وغیرہ  پر دونوں  اطراف سے مکمل طور پر چھوڑ  دیا جائے۔

          رعایت  میں چھوٹ سے متعلق  کسی بھی شکایت  کے لئے متعلقہ  زونل  ریلوے کے پرنسپل  چیف کمرشیل مینجر سے رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More