26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بچوں اور خواتین کی ترقی کی وزارت کے ذریعہ ٹیک۔ تھون کاانعقاد: 28 جون 2018 کو پوشن ابھیان کے لئے ٹیکنالوجی پارٹنر شپ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد

Urdu News

نئی دہلی، آئی سی ڈی ایس۔ سی اے ایس( کامن اپلی کیشن سافٹ ویئر) کو خصوصی طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ خدمات کی ڈیلیوری نظام کے ساتھ ساتھ غذائیت کے نتائج کے لئے ریئل  ٹائم مانیٹرنگ( آر ٹی ایم) کے میکنزم کو مستحکم کیاجاسکے۔ آنے واے پوشن ابھیان ٹیک۔ تھون سے متعلق میڈیا کو جانکاری دیتے ہوئے خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کے سکریٹری جناب راکیش شریواستو نے کہا کہ اس کے ذریعہ موثر نگرانی اور بروقت کارروائی کے ذریعہ غذائیت کے نتائج کو بہتر بنایاجائے گا۔ علاوہ ازیں یہ حقیقت پر مبنی پالیسی ساز آلہ کے طور پر بھی کام کرے گا۔

خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت ، حکومت ہند 28 جون 2018 کو نئی دہلی میں واقع پر واسی بھارتیہ کیندر میں پوشن ابھیان کے لئے ٹیک۔تھون کے نام سے پوشن ابھیان۔ مجموعی غذائیت کے لئے وزیراعظم کی جامع اسکیم۔کو رفتار دینے کے لئے ٹیکنالوجی پارٹنر شپ پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کرے گی۔

خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کے سیکریٹری نے کہا کہ اس سیمینار کا انعقاد نئے تصورات و خیالات کے مظاہرے، خیالات کے   لین دین کے تئیں  ماحول سازی ،نیز ٹیکنالوجی امداد کے لئے اشتراک و تعاون اور پارٹنر شپ کے نئے امکانات تلاش کرنے کے ساتھ ساتھ مزاج میں موثر تبدیلی کے لئے مستفیدین تک رسائی حاصل کرنے کے لئے کیا جارہا ہے تاکہ غذائیت کے لئے ایک جن آندولن یا عوامی تحریک شروع کی جاسکے۔

انہوں نے کہاکہ کلی تال میل اور ٹیکنالوجی کا استعمال پوشن ابھیان کے دو اہم پہچان ہیں۔ اس ابھیان کے تحت اگلے چند برسوں کےد وران نگرانی کے مختلف پیرامیٹرس کے ذریعہ مخصوص اہداف کو حاصل کرنے کامنصوبہ ہے۔ اس سے قبل ملک میں کبھی بھی غذائیت کو اس قدر ترجیح  نہیں دی  گئی تھی۔

خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کے سکریٹری نے کہاکہ فی الحال پوشن ابھیان کے تحت ملک کے 550اضلاع کااحاطہ کیا گیا ہے۔ جامع طریقہ کار کو یقینی بنانے کے لئے تمام 36 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور 718 اضلاع کو سال 2020 تک مرحلہ وار طریقے سے شامل کیاجائے گا۔

خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری اور پوشن ابھیان کے مشن ڈائریکٹر راجیش کمار نے پرزیٹشن کے ذریعہ آئی سی ڈی ایس۔ سی اے ایس کے کام کرنے سے متعلق تفصیلات کو ساجھا کیا۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image001MKZC.jpg

سال 2020 تک اس اپلی کیشن کو 14 لاکھ آنگن واڑی میں لاگو کردیا جائے گا۔ جس سے 10 کروڑ مستفیدین پر اثر پڑے گا۔ فی الحال یہ دنیا بھر میں سب سے بڑا  ای۔ غذائیت اور صحت پروگرام ہے۔ اس کے تحت سات ریاستوں(مدھیہ پردیش، آندھرا پردیش، چھتیس گڑھ ، بہار ، جھاڑ کھنڈ، راجستھان اور اترپردیش) میں صف اول کے کارکنوں کے ساتھ 1.1  ڈیٹا اندراج کے آلات موجود ہیں۔

پوشن ابھیان کے تحت صف اول کے کارکنوں مثلاً آنگن واڑی ورکروں اور خواتین سپروائزروں کو بااختیار بنایا گیا ہے۔ انہیں اسمارٹ فون مہیا کرایا گیا ہے۔ کامن اپلی کیشن سافٹ ویئر (آئی سی ڈی ایس ۔ سی اے ایس) کواس مقصد کے لئے خصوصی طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ اعداد وشمار کو جمع کرنے کے علاوہ خدمات کی ڈیلیوری کو یقینی بنایاجاسکے اور جہاں بھی ضرورت ہو فوری کارروائی کی جاسکے۔ یہ ڈیٹا پھر ایک ڈیش بورڈ کے ذریعہ کچھ ہی لمحوں کے اندر سیکٹر، بلاک ، ضلع، ریاست سے لے کر قومی سطح تک کے سپروائزری اسٹاف کے پاس نگرانی کرنے کے لئے دستیاب ہے۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image0027HH0.jpg

پوشن ابھیان(قومی تغذیہ مشن) کا آغاز وزیراعظم کے ذریعہ 8 مارچ2018 کو جھنجھنو، راجستھان میں کیا گیا تھا۔ اس پروگرام کا مقصد ٹیکنالوجی کے استعمال ، مقررہ اہداف اور بہتر تال میل کے ذریعہ بچوں میں ناقص غذائیت، خون کی کمی اور پیدائش کے وقت وزن کی کمی کو کم کرنے کے علاوہ نو خیز لڑکیوں، حاملہ عورتوں اور دودھ پلانے والی ماؤں پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔ اس طرح سے مجموعی طور پر ناقص غذائیت کے مسئلے کو  مکمل طور سےحل کرنا ہے۔

صف اول کے کارکنوں اور رضا کاروں مثلاً ڈی اے وائی۔ این آر ایل ایم خود امدادی گروپ، اے این ایم، امداد باہمی کے اداروں، سوستھ بھارت پریرک کے درمیان تال میل اور رابطہ پیدا کرکے خواتین اور بچوں کی وزارت 11کروڑ افراد تک رسائی حاصل کرنے کامنصوبہ بنارہی ہے تاکہ اس مشن کو ایک جن آندولن میں بدل دیا جائے۔

اس سیمینار میں حکومت ہند، ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں سے تعلق رکھنے وزراء، اعلی پالیسی  سازوں کے علاوہ کثی جہتی شراکت دار اداروں مثلاً یونیسیف ، عالمی بینک، عالمی صحت ادارہ( ڈبلیو ایچ او)، ڈبلیو ایف پی، خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کے پارٹنرس۔ ٹاٹا ٹرسٹ، بل اینڈ ملنیڈا گیٹس فاؤ نڈیشن( بی ایم جی ا یف) ، خیراتی نجی شعبے( یعنی سی ایس آر) اور سول سوسائٹی کے شرکاء شرکت کریں گے۔

مزیدبرآں مختلف شعبوں کے سرکردہ ماہرین، پینل بحث ومباحثہ کی قیدات کرنے کے لئے موجود رہیں گے۔ یہ ماہرین ٹیکنالوجی امداد کے لئے اشتراک وتعاون اور پارنٹر شپ کے مسائل کو حل کرنے کے لئے اپنے خیالات پیش کریں گے۔

خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ مینکا سنجے گاندھی، خواتین اور بچوں کی ترقی کےو زیرمملکت ڈاکٹر وریندر کمار سیمینار میں موجود رہیں گے۔ نیتی آیوگ کے نائب چیئرمین سیمینار کا افتتاح کریں گے اور پوشن ابھیان کے لئے جن آندولن رہنما خطوط جاری کریں گے۔ مختلف مرکزی وزارتوں کے سیکریٹریز دن بھر چلنے والے اس سیمینار کے دوران موجود رہیں گے تاکہ وہ ٹیکنالوجی کے بارے میں تبادلہ خیال کرسکیں اورپوشن ابھیان کے متعلق اپنا نقطہ نظر پیش کرسکیں۔ اس سیمینار میں ریاستی خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت/ سماجی انصاف کے محکمے کے سکریٹریز، آئی سی ڈی/ پوشن ابھیان کے ڈائریکٹر انچارج اور ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے نوڈل افسران بھی موجود رہیں گے۔

 پرواسی بھارتیہ کیندر کی گیلری میں ایک نمائش کا بھی انعقاد کیاجائے گا جس میں پوشن ابھیان سے متعلق ٹیکنالوجی اور دیگر اشیا۱ء کو پیش کیاجائے گا۔ تقریباً 300 ہزار شرکاء کے اس سیمینار میں شرکت کرنے کا امکان ہے۔

 پوشن ابھیان کے تعلق سے مزید جانکاری حاصل کرنے کے لئے برائے مہربانی یہ ویب سائٹ

   http://www.icds-wcd.nic.in/nnm/home.htm دیکھیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More